احتجاجی تحریک کیلئے پارٹی میں جوش و خروش نظر نہیں آرہا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اسیر بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کے لیے ’ مومینٹم’ ( جوش و خروش) کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کے ارکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوراً اپنے تمام اختلافات ختم کریں۔

عمران خان ، جو اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور 9 مئی 2023 کے احتجاج کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا سامنا بھی کر رہے ہیں، نے ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے، جو ان کی مختلف کیسز میں دو سالہ قید کی تکمیل پر پانچ اگست کو ’ عروج’ پر پہنچے گی۔

تاہم، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ملک گیر احتجاج کے منصوبے کو نئی 90 روزہ ٹائم لائن دے کر اور اسے ’آخری دھکا‘ قرار دے کر کنفیوژن پیدا کی، جس پر پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پارٹی قیادت اور صفوں میں پیدا ہونے والے اس انتشار پر عمران خان نے پارٹی ارکان کو ہدایت دی تھی کہ وہ پارٹی کے داخلی معاملات پر عوامی سطح پر بات کرنے سے باز رہیں۔

آج اپنے ایکس اکاؤنٹ (جو خود عمران خان نہیں چلا رہے) پر دیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ’ یہ بالکل واضح کر دوں کہ پارٹی کا ہر رکن فوراً تمام اختلافات کو بھلاکر صرف پانچ اگست کی تحریک پر توجہ دے، فی الحال مجھے اس تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا، میں 78 سالہ پرانے نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں اور میرا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ بے مثال ظلم کے باوجود عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں۔’

پیغام میں کہا گیا کہ عوام نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا، وہ بھی انتخابی نشان کے بغیر۔

’ ایسے واضح مینڈیٹ کے بعد، ہر پارٹی رکن کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی آواز بنے، اگر اس نازک مرحلے پر پی ٹی آئی رہنما اندرونی لڑائیوں میں وقت ضائع کریں گے تو یہ شرمناک اور قابل مذمت ہوگا۔’

مزید کہا گیا کہ’ جو کوئی بھی پارٹی کے اندر گروپ بندی میں ملوث پایا گیا، اسے نکال دیا جائے گا، میں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے لڑ رہا ہوں اور میری ہر قربانی اسی مقصد کے لیے ہے، اس وقت پارٹی میں دراڑیں ڈالنا میرے مشن اور وژن سے کھلی غداری ہو گی۔’

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پیغام میں کہا گیا کہ اس نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ’ مفلوج’ کر دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح جانبدار جج اب ان عدالتوں کے تحت کھلم کھلا غیر منصفانہ فیصلے سنا رہے ہیں، وہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، ہمیں عدلیہ کی آزادی کے لیے بھرپور تحریک چلانی ہو گی کیونکہ کوئی بھی قوم عدلیہ کی آزادی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، ترقی تو دور کی بات ہے۔‘

پیغام میں عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر ’ غیر انسانی حالات’ مسلط کیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے حالات بھی بہتر نہیں ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ’میں اپنے ملک کی خدمت اور آئین کی بالادستی کے لیے ملک کی تاریخ کی سخت ترین قید کاٹ رہا ہوں، ظلم اور آمریت کی انتہا یہ ہے کہ وضو کے لیے دیا گیا پانی تک گندا اور آلودہ ہے۔’

علاوہ ازیں، پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق ملک گیر احتجاج اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے بینر تلے کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ’تمام صوبائی تنظیمیں اپنے حالات کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گی۔‘

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں ٹی ٹی اے پی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ 31 جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہو گا اور وہاں ہونے والے فیصلے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں ملاقاتیں جاری
دوسری طرف، عمران خان کے بیٹے امریکا میں اپنے والد کے لیے ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور پاکستان آنے سے قبل مختلف شخصیات سے مل رہے ہیں۔

انہوں نے جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن کانگریس مین جو ولسن سے ملاقات کی، جنہوں نے مارچ میں امریکی ایوان نمائندگان میں ایک دو جماعتی بل پیش کیا تھا، جس میں پاکستانی ریاستی اہلکاروں پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں، بشمول عمران خان کی ’ سیاسی انتقامی کارروائی’ پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین سے بھی ملاقات کی۔

بریڈ شرمین نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ’ مجھے تشویش ہے کہ عمران خان ابھی تک اپنے خاندان، دوستوں، وکلا اور ڈاکٹروں سے الگ تھلگ ہیں، ان کے بیٹوں نے بتایا کہ ان کی جسمانی صحت بھی خراب ہو سکتی ہے، پاکستانی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے رہنماؤں کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ سلوک ہو

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان