باکو: آذربائیجان کی جانب سے نگورنو قراباخ میں فوجی آپریشن کے دوران 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، آپریشن کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو قراباخ کی وجہ سے کشیدگی بڑھنے لگی ہے، آذربائیجان نے نگورنو قراباخ میں نئے سکیورٹی آپریشن کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
آپریشن کے بعد آرمینیا کی حکومت کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے، آرمینین شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پشین یو نگورنو قراباخ کے مسئلے کو صحیح طریقے سے حل کرنے میں ناکام رہے، شہری وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
امریکا نے آپریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان کے اس عمل سے آرمینیا کے ساتھ نئی جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے دونوں ملکوں کے سربراہان پر مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔








































