اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لا کر ناممکن کو ممکن کر دیا، ہمیں ارشد ندیم پر فخر ہے، پاکستانی نوجوانوں کو جب موقع دیا جاتا ہے تو وہ کامیاب ہو کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے صلاحیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کا ساتھ دیں تو ہم فٹبال میں بھی ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، کراچی لیاری میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر دوسرا بچہ ورلڈکپ لاسکتا ہے، افسوس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ طے کرنا ہوگا آئندہ اولمپکس میں ہر صوبے میں پاکستان گولڈمیڈل لائے گا، انشاءاللہ اگلے اولمپکس میں چاروں صوبوں سے ارشد ندیم نکال کر لائیں گے، ہمارے مزدوروں میں بہت سکلز ہیں، مڈل ایسٹ کو ریگستان سے بڑے ترقیاتی شہروں میں تبدیل کر دیا ہے، اللہ نے ہمیں پہاڑوں سے لیکر ساحل تک سب کچھ دیا ہے۔
خبر کی تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔








































