آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شام کو اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حارث رؤف کو فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے







































