وفاقی کابینہ نے چیئر مین قومی احتساب بیورو (نیب )کیلئے سابق بیورو کریٹ آفتاب سلطان کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق آفتاب سلطان نواز شریف کے دور حکومت میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بطور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے بھی فرائض انجام دیئے ہیں ۔









































