نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کورونا (این سی او سی) نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک لگانے کی منظوری دے دی۔
15 نومبر سے بچوں کے لیے امریکی فائزر کورونا ویکسین کے ساتھ چینی ویکسین بھی دستیاب ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ویکسین کی اہل نصف آبادی کو ویکسین لگانےکا سنگ میل حاصل کرلیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا، ویکسین کی اہل نصف آبادی کو ایک خوراک مکمل کرنے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔










































