زینب الرٹ بل کی منظوری

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر ’زینب الرٹ ریساپنس اینڈ ریکوری بلز، 2020‘ کو منظور کرلیا۔

لاھور24 نیوژ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بل کا دائرہ کار اس سے قبل اسلام آباد تک محدود تھا جسے پورے ملک تک بڑھا دیا گیا ہے مزید کہ یہ اس کے تحت لاپتہ بچوں سے متعلق کیسز کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

بل کے تحت اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شکایت موصول ہونے کے بعد فوری طور پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کا پابند ہوگا اور اگر ایسا نہ کیا تو اسے 2 سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ اور اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

زینب الرٹ بل قومی اسمبلی سے منظور
قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا جسے معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر انِ کیمرہ رکھا گیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پیش کردہ یہ ایک انتظامی بل ہے جو لاپتہ بچوں کی بازیابی اور مدد سے متعلق ہے۔

اس بل کا نام 9 سالہ زینب انصاری کے نام سے منسوب کیا گیا جسے قصور میں 2018 میں ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کے ریپ اور اغوا کے کیسز سے نمٹنے کے لیے ایک اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

بچوں کا اغوا، ریپ روکنے کیلئے ‘زینب الرٹ بل’ کا ابتدائی مسودہ منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بل منظور کرتے ہوئے اس میں سزائے موت شامل کردی تھی جس کے بعد مزید غور کے لیے اسے سینیٹ بھجوادیا گیا تھا جہاں اراکین قائمہ کمیٹی نے بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے کی تجویز دی۔

تاہم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرۃالعین مری نے کمیٹی کے ہر اجلاس میں اس کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ یہ بل وفاقی دارالحکومت تک محدود رہنا چاہیئے اور صوبوں کو اپنے بل خود منظور کرنے چاہیے ورنہ یہ آئین کی اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی ہوگی۔

اس ضمن میں کمیٹی چیئرمین سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےلاھور24 نیوژ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ سینیٹر قرۃالعین مری نے پیر کے روز اجلاس میں شرکت نہیں کی اسلیے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ کمیٹی: زینب الرٹ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھانے کی ترمیم منظور

مصطفیٰ کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ’وزارت انسانی حقوق کی رائے کے بعد وزارت قانون اور آزادانہ قانونی ماہرین نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق زینب الرٹ، ریسپانس اینڈ ریکوری اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کے لیے درخواستیں وصول کرے گی جن کے نام وزیراعظم کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ لاپتہ بچوں سے متعلق زیادہ تر ایف آئی آرز تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں اور پولیس کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ایف آئی آر میں کونسی دفعات لگائی جائیں گی۔

قومی اسمبلی: بچوں سے زیادتی، قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حالانکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بل میں سزائے موت شامل کی تھی لیکن سینیٹ کمیٹی نے بل کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سزائے موت خارج کردی اور پاکستان پینل کوڈ کی بھی تمام دفعات شامل کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب یہ بل سینیٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور ایوان بالا سے منظوری کے بعد اسے منظوری کے لیے قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔
زینب الرٹ بل ریپ اور قتل کا نشانہ بننے والی قصور کی کمسن زینب انصاری کی لاش کے ملنے کے ٹھیک 2 سال بعد رواں برس 10 جنوری کو قومی اسمبلی نے زینب الرٹ ریکوری اینڈ رسپانس ایکٹ 2019 متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

مذکورہ بل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے جون 2019 میں قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

منظور کردہ بل کے مطابق ‘بچوں کے خلاف جرائم پر عمر قید، کم سے کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال سزا دی جاسکے گی جبکہ 10 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا’۔

علاوہ ازیں لاپتہ بچوں کی رپورٹ کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی اور 18 سال سے کم عمر بچوں کا اغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے اور گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لیے زینب الرٹ ریکوری اینڈ رسپانس ایجنسی بھی قائم کی جائے گی۔

بل میں کہا گیا تھا کہ ‘جو افسر بچے کے خلاف جرائم پر دو گھنٹے میں ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی’۔

بل کی منظوری کے وقت کہا گیا تھا کہ قانون صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاگو ہوگا تاہم ا سینیٹ قائمہ کمیٹی نے اس کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

Related Posts

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے

ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان