سینئیر صحافی ہارون الرشید نے ن لیگ میں بغاوت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 2 درجن سے زائد لوگ وزیرا داخلہ سے رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ہارون الرشید نے پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی میاں نواز شریف کے مابین اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں مولانا دھرنا دے رہے ہیں اور نواز شریف اس کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف نواز شریف کے بھائی ان سے اختلاف کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے دو درجن سے زیادہ لوگ اعجاز شاہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اور وہ کئی بار وزیراعظم عمران خان کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو شامل کرتے ہیں۔یہی اسی طرح کے لوگ ہیں، پہلے ق لیگ میں سے بھی لوگ شامل ہوئے تھے۔










































