
اسلام آباد:پاکستانیوں کے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے انداز نے بھارت کو جلا کر رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق آج پوری قوم کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کھڑی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستانی قوم نے پوری قوم کو بتا دیا کہ ہم اور کشمیری عوام ایک ہیں۔آج بارہ بجے پورے ملک کا پہیہ جام ہو گیا۔ملک کے وزیراعظم عمران خان سے لے کر چھوٹے چھوٹے بچوں تک کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے بارہ بجے کھڑے ہوئے۔
وزیراعظم آفس کے دروزے کھول دئیے گئے۔وزیراعظم سیکٹریٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔۔پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔پاکستانیوں کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا انداز ٹویٹر پر بھی چھایا رہا۔
کمشیر ہاور کا ٹرینڈ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔جب کہ یہی ہیش ٹیگ بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔
ایک صارف نے بلیو ایریا اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ویڈیو پوسٹ کی۔