آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔
واشنگٹن ڈی سی میں نیوز بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایران بحری جہازوں پر حملے بند کر دے تو ہم اپنی ناکہ بندی ختم کر دیں گے لیکن اگر وہ جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو ہم بھرپور جوابی کارروائی کریں گے






































