سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا
سوئی سدرن گیس کمپنی کی آڈٹ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتہائی خساروں کے باجود، سوئی گیس کمپنی حکام نے خود کو اور سٹاف کو 1 ارب 60 کروڑ روپے کا بونس دیے ڈالا ہے، دوسری طرف ایس این جی پی ایل نے اعلیٰ حکام کو چائے، کافی، حج اور کلب ممبرشپ پر ایک سال میں 11 کروڑ روپے خرچ کردئے۔
صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں کہا گیاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مالیاتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2014 سے 2017 کے دوران افسران اور ملازمین کو 1 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ 75 ہزار روپے (1,604.575 ملین روپے) کے بونس ادا کیے۔ وزارت خزانہ کی ہدایات کے تحت بونس صرف اس صورت میں دیا جا سکتا ہے جب ادارہ آپریشنل منافع میں ہو، جبکہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران بونس لینے کے اہل نہیں ہوتے






































