507 ارب روپے کا نیلم۔جہلم منصوبہ مقاصد اور عملدرآمد کے لحاظ سے مکمل ناکام قرار

507 ارب روپے کا نیلم۔جہلم منصوبہ مقاصد اور عملدرآمد کے لحاظ سے مکمل ناکام قرار

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نتیجہ اخذ کیا کہ نیلم۔جہلم منصوبہ تقریباً ہر مقصد میں ناکام رہا
آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے 507 ارب روپے کے نیلم۔جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو مقاصد، منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لحاظ سے ناکام قرار دے دیا، اے جی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منصوبہ پاکستان کے آبی حقوق کا تحفظ کر سکا نہ ہی ڈیزائن کے مطابق توانائی پیدا کر سکا، جب کہ متعدد سرنگوں کی خرابیوں اور انہدام نے اس قومی اہمیت کے منصوبے پر کام کے معیار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
صدر اور پارلیمان کو پیش کی گئی کارکردگی آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں بتایا گیا ہے کہ نتائج میں سرنگ کے ہیڈ ریس حصے کے بڑے انہدام کو شامل ہی نہیں کیا گیا، جو گزشتہ سال پیش آیا اور جس کے باعث منصوبہ بند رہا۔

یہ رپورٹ واپڈا کی انتظامیہ کی جانب سے آڈٹ اعتراضات پر دیے گئے جوابات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبہ سنگین تاخیر کا شکار رہا، حالانکہ کھدائی میں تیزی لانے کے لیے ٹنل بورنگ مشینیں (ٹی بی ایمز) فراہم کی گئی تھیں، تاہم بنیادی وجہ ڈیزائن میں بار بار تبدیلیاں تھیں۔

آڈیٹر جنرل نے کہا کہ منصوبہ متوقع بجلی پیدا کرنے کے فوائد حاصل کر سکا نہ ہی دریائے نیلم پر آبی حقوق قائم کر سکا، منصوبہ کلین ڈیولپمنٹ میکانزم (سی ڈی ایم) کے تحت کاربن کریڈٹ بیچنے کے قابل ہوا نہ ہی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات مکمل ہو سکے۔

اگرچہ پہلا یونٹ 2018 میں چلایا گیا، لیکن ٹھیکیدار بقیہ کام، معاہدے کی شرائط پوری کرنے اور ہموار آپریشن کے لیے ضروری پرزہ جات فراہم کرنے میں ناکام رہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ چند ہی برسوں بعد پاور ہاؤس کی ٹیل ریس ٹنل (ٹی آر ٹی) کے انہدام نے بھی ڈیزائن اور کام کے معیار پر شکوک پیدا کیے ہیں۔

رپورٹ میں یاد دلایا گیا کہ واپڈا کو منصوبے کو دسمبر 1989 میں ایکنک سے منظور شدہ اصل پی سی-ون کے مطابق 15 ارب 12 لاکھ روپے کی لاگت پر مکمل کرنا تھا، تاہم 3 بار نظرثانی کے بعد مئی 2018 میں چوتھا ترمیم شدہ پی سی-ون 506 ارب 80 کروڑ روپے کا منظور ہوا، جب کہ جون 2023 تک 423 ارب 44 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے۔

منصوبہ تقریباً 8 سال تاخیر کا شکار ہوا اور لاگت 84 ارب 50 کروڑ روپے سے بڑھ کر 419 ارب 45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، یعنی 334 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے۔

آڈیٹر جنرل نے کہا کہ منصوبے پر مؤثر انداز میں عمل درآمد نہیں کیا گیا، کیونکہ وسائل کا درست استعمال نہیں ہوا اور پی سی-ون کے تحت طے شدہ وقت کو نظر انداز کیا گیا، ٹھیکیداروں کی تاخیر کی وجہ سے معاہدوں سے متعلق مسائل بھی حل نہیں ہو سکے۔

آڈٹ نے نتیجہ اخذ کیا کہ مؤثر ہونے کے اعتبار سے منصوبہ سستی بجلی فراہم کر سکا نہ ہی دریائے نیلم پر پانی کے حقوق محفوظ کر سکا۔

ٹیل ریس ٹنل کے انہدام نے پاور ہاؤس کو مارچ 2023 تک بند رکھا، جس سے بجلی کی پیداوار میں بھاری نقصان اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ سالانہ 5 ہزار 150 گیگاواٹ آور بجلی پیدا کرنے کے فوائد حاصل کر سکا نہ ہی نیلم دریا پر پانی کے حقوق قائم کر سکا، خاص طور پر اس وقت جب پاکستان عالمی ثالثی عدالت میں کشن گنگا ڈیم کا مقدمہ ہار گیا تھا۔

چاروں یونٹس جولائی سے دسمبر 2018 کے درمیان بجلی پیدا کرنے لگے، فنڈنگ وفاقی حکومت کے ترقیاتی قرضوں، واپڈا کی اپنی ایکویٹی، نیلم۔جہلم سرچارج اور ملکی و غیر ملکی قرضوں کے ذریعے کی گئی، آڈٹ انٹوسائی آڈٹنگ اسٹینڈرڈز، پرفارمنس آڈٹ مینوئل اور متعلقہ قوانین کے مطابق کیا گیا۔

اہم آڈٹ نکات

اہم آڈٹ نکات میں سالانہ 5 ہزار 150 گیگاواٹ آور بجلی پیدا کرنے میں ناکامی، نیلم/کشن گنگا پر آبی حقوق قائم کرنے میں ناکامی، 9 سال کی تاخیر، اور 338 ارب 94 کروڑ روپے کا اضافی خرچ، دیگر سنگین کوتاہیوں میں منصوبے کی ادائیگی کی مدت کا 5 سال سے بڑھ کر 12 سال ہونا، کلین ڈیولپمنٹ میکانزم کے تحت 5 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل نہ ہونا، سالانہ پیداوار میں کمی، اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث 3 ارب 5 لاکھ روپے کا ماحولیاتی نقصان شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیپرا سے ریفرنس ٹیرف کی عدم منظوری کے باعث 70 ارب 44 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، ٹیل ریس ٹنل کے انہدام سے 20 ارب 38 کروڑ روپے کا پیداواری نقصان ہوا، مگر کوئی انکوائری نہیں کی گئی۔

ٹھیکیداروں کو ایک ارب 78 کروڑ روپے کی غیر ضروری اضافی ادائیگیاں کی گئیں، ٹیلی کام کے غیر تکمیل شدہ کاموں اور ایڈوانس ادائیگیوں کی وصولی نہیں ہو سکی، ملبے کو دوبارہ نہ ہٹانے سے ٹھیکیداروں کو غیر منصفانہ فائدہ ملا، 42 ارب روپے کا انشورنس کلیم وصول نہیں کیا گیا، اور پرزہ جات کی فراہمی اور دیگر کام بھی مکمل نہیں ہوئے۔

آڈیٹر جنرل نے نتیجہ اخذ کیا کہ نیلم۔جہلم منصوبہ تقریباً ہر مقصد میں ناکام رہا، جس سے بھاری مالی نقصانات، حل طلب معاہداتی تنازعات اور ساخت کے سنگین نقائص پیچھے رہ گئے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس