جہلم: معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتاری کے بعد جیل منتقل، اکیڈمی پر تالے
پنجاب کے ضلع جہلم کی پولیس نے متنازع ویڈیو بیان کے بعد معروف مذہبی اسکالر انجنئیر محمد علی مرزا کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا جبکہ ان اکیڈمی کو تالے ڈال کر سیل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کو ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کے احکامات پر پر تھری ایم پی او کے تحت حراست میں کے کر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو بھی تالے لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے متنازع ویڈیو بیان پر علمائے اکرام کے وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات کی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں









































