حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مہنگائی و پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آ ئی ہے،ریلوے کی بہتری اور شفافیت اولین ترجیح ہے، محمد حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ،ریلوے کی بہتری اور شفافیت اولین ترجیح ہے ،ڈیپوٹیشن اور لانگ لیو پر گئے تمام ریلوے ملازمین کو واپس بلایا جا رہا ہے ، حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مہنگائی و پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آ ئی ہے ، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی قوم کا اتحاد مثالی تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ سوچ کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف جنگ میں عظیم فتح ملی اوردنیا بھرمیں پاکستان کا وقار بلند ہوا ، پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو مار گرایا،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر اوربھارت آج اپنے ہی زخموں کو چاٹ رہا ہے ، بھارتی جارحیت کیخلاف دوست ملکوں نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی قوم میں جذبہ تھا جبکہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی۔ چین، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، امریکی صدر نے بھی پاکستان کے موقف کو سراہا اور پانچ بھارتی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی جو کہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی و دفاعی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں اصلاحات اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہمہ جہت اقدامات اور ریلوے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ انہوں نے 25 سال قید کاٹی لیکن کبھی بھی پاکستان کیخلاف بات نہیں کی ،مگر آج کے قیدی گالی گلوچ کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، ماضی میں قید کے دوران ہم روئے نہیں اور نہ روئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان، بدلے ہوئے پاکستان کی تصویر پیش کر رہا ہے جہاں بہترین خارجہ پالیسی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ۔معاشی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہتر ہو رہی ہے اور صنعتی مسائل کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جنہوں نے ملک کو نچوڑا۔ریلوے اصلاحات کا تذکرہ کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی، کراچی اور لاہور کے اسٹیشنوں پر صفائی کا نظام آ ئوٹ سورس اور فوڈ اتھارٹی کو ریلوے اسٹیشنوں پر کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روہڑی تا کراچی ٹریک پورے ریلوے نظام کی شہ رگ ہے، لاہور تا راولپنڈی ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے بعد ٹرین سوا تین گھنٹے سے کم وقت میں پہنچ سکتی ہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ 40 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت فراہم کر نے جا رہا ہے جبکہ لاہور میں یہ سروس مہیا کی جا چکی ہے، تھرکول کے لیے 105 کلومیٹر پٹری منصوبہ 30 اپریل تک مکمل ہو جائے گا جبکہ ریکوڈک مائنز سے متعلق منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔کوہاٹ سے ازبکستان کی سرحد تک 850 کلومیٹر ٹریک کے منصوبے میں ڈپٹی وزیراعظم نے اہم کردار ادا کیا اور افغانستان نے اس منصوبے کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں بحال کی جا چکی ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن، ایکسیلیٹرز اور فرنٹ ڈیسکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔محمد حنیف عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے صفائی معاہدے کے باعث اب ٹرینوں کی صفائی کم وقت میں ممکن ہو گئی ہے، کیرج فیکٹری میں نئی کوچز تیار کی جا رہی ہیں جن میں وائی فائی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 16 بینکوں کو ریلوے کی ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور 348 اسٹیشنوں پر اے ٹی ایمز نصب کی جا رہی ہیں جن میں لاہور اسٹیشن پر اے ٹی ایم کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے افسران کے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو واپس ڈیوٹی پر بلایا جا رہا ہے جبکہ لانگ لیو اور ڈیپوٹیشن پر موجود افراد کو بھی واپس بلایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 155 اسٹیشنوں پر سولر پینلز لگائے جا رہے ہیں۔ جعفر ایکسپریس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈرائیور بہادر اور دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست دی جائے گی۔وزیر ریلوے نے خبردار کیا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور اس کی اجازت دینے والا دونوں جیل جائیں گے۔آخر میں وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کریں گے تاکہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ فیلڈ میں جا کر مسائل کو براہ راست دیکھیں اور ان کا فوری حل نکالیں

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان