غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار

غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار

غزہ میں اسرائیل کے بدترین مظالم جاری ہیں اور غذائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں پانچ میں سے ایک بچہ غذائی کمی کا شکار ہے اور یہ کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انروا کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک ساتھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں لوگ مردہ ہیں اور نہ زندہ، وہ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔‘

100 سے زائد بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی بڑے پیمانے پر قحط کی وارننگ دی ہے جبکہ حکومتوں سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی سطح ’انتہائی کم‘ ہے اور یہاں بھوک کا بحران کبھی اتنا سنگین نہیں تھا، جتنا آج ہے۔

آج اپنے بیان میں انروا کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ ’100 سے زائد افراد بھوک کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیموں کو جو بچے ملے ہیں وہ لاغر، کمزور ہیں اور اگر ان کا فوری علاج نہ کیا گیا تو ان کی شہادت کا خطرہ ہے،‘ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ’انسانی امداد کے شراکت داروں کو غزہ میں بلا روک ٹوک اور بلا تعطل امداد پہنچانے کی اجازت دے۔‘

گزشتہ روز عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ’بھوک کا شکار ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا تھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ آپ اسے سوائے بڑے پیمانے پر قحط کے اور کیا کہیں گے، اور یہ صورتحال انسانوں کی پیدا کردہ ہے۔

غزہ کے شمالی علاقے میں 40 سالہ ہانا المدہون نے بتایا کہ مقامی مارکیٹوں میں کھانا اور دیگر سامان دستیاب نہیں۔

انہوں نے بی بی سی کو واٹس ایپ پر بتایا کہ ’اگر یہ موجود ہو تو وہ اتنی مہنگی قیمتوں پر ہوتا ہے کہ کوئی عام شخص انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا‘

انہوں نے کہا کہ آٹا مہنگا اور مشکل سے ملتا ہے، اور لوگ اسے خریدنے کے لیے ’سونا اور ذاتی سامان‘ بیچ دیتے ہیں۔

تین بچوں کی ماں نے کہا کہ ’ہر نیا دن ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے‘ کیونکہ لوگ ’کھانے کی چیزیں‘ تلاش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنی آنکھوں سے میں نے بچوں کو کچرے کے ڈھیر میں کھانے کے ٹکڑے تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے‘

غزہ میں ایک امدادی کارکن طہانی شہادہ نے کہا کہ لوگ ’ایک، ایک گھنٹے کے لیے بقا کی کوششیں کر رہے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سادہ چیزیں جیسے کھانا پکانا اور نہانا پرُتعیش چیزیں بن چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ایک 8 ماہ کا ہے، وہ نہیں جانتا کہ تازہ پھل کا کیا ذائقہ ہوتا ہے۔

اسرائیل نے مارچ کے اوائل میں ایک دو ماہ کے جنگ بندی کے بعد غزہ کو امداد کی فراہمی روک دی تھی، جزوی طور پر اس محاصرے کو تقریباً دو ماہ بعد نرم کیا گیا تھا، لیکن خوراک، ایندھن اور دوا کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔

اسرائیل نے امریکا کے ساتھ مل کر غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے ذریعے امداد کا نیا نظام قائم کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں اسرائیلی فوج کے ظالمانہ حملوں میں امداد کے متلاشی ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے مطابق ان میں سے کم از کم 766 افراد جی ایچ ایف کے چار تقسیم مراکز کے قریب شہید ہوئے، جو امریکی نجی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں اور اسرائیلی فوجی علاقے میں واقع ہیں۔

اس کے علاوہ مزید 288 افراد اقوام متحدہ اور دیگر امدادی قافلوں کے قریب شہید ہوئے۔

غزہ کے ایک ہسپتال میں پناہ گزین 19 سالہ بیوہ نجاح نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہے کہ اگر امدادی مرکز گئی تو ’گولی مار دی جائے گی‘۔

19 سالہ بیوہ نجاح — فوٹو: بی بی سی
نجاح نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ وہ ہمیں کچھ کھانے اور پینے کے لیے لائیں، ہم بھوک سے شہید ہو رہے ہیں، ہمارے پاس کھانے یا پینے کے لیے کچھ نہیں ہے، ہم خیموں میں رہتے ہیں، ہم ختم ہو چکے ہیں۔

غزہ میں ایک برطانوی طبی فلاحی ادارے کے ساتھ کام کرنے والی ڈاکٹر عاصیل نے کہا کہ غزہ قحط کے قریب نہیں بلکہ حقیقت میں ’قحط کا شکار ہو چکا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے شوہر ایک بار (امدادی مرکز) گئے اور دوبارہ گئے، اور پھر انہیں گولی مار دی گئی اور بس۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہمیں بھوک سے مرنا ہے تو مر جائیں، امداد کا راستہ موت کا راستہ ہے۔

غزہ میں ایک مارکیٹ کے تاجر ابو علاء نے کہا کہ وہ اور ان کے بچے ’ہر رات بھوکے سوتے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم زندہ نہیں ہیں، ہم مر چکے ہیں، ہم پوری دنیا سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں۔

دیئرالبلح سے بی بی سی کو فون کرنے والی 8 ماہ کی حاملہ ولا فتحی نے بتایا کہ غزہ کے لوگ ’ایک ایسی آفت اور قحط جھیل رہے ہیں جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا‘۔

انہوں نے بی بی سی کو دیئرالبلح سے کہا کہ ’میں دعا گو ہوں کہ میرا بچہ میرے پیٹ میں ہی رہے اور ان مشکل حالات میں وہ دنیا میں نہ آئے۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس