مرکز کی قبائلی عمائدین کو مذاکرات کی پیشکش، فاٹا انضمام واپس لینے کا امکان مسترد

مرکز نے قبائلی عمائدین کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام واپس لینے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر جمعرات کو دو اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئے، جن میں وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ نے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں اور خاص طور پر ضم شدہ قبائلی علاقوں کے مسائل پر گفتگو کی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرِ قیادت آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، جے یو آئی (س)، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں نے شرکت کی، اسی روز قبائلی عمائدین کے ایک وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی شریک تھے۔

ایک شریک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد قبائلی عمائدین کے تعاون سے دہشت گردی کی نئی لہر کا مقابلہ کرنا تھا۔

وزیرِ اعظم نے ضم شدہ قبائلی علاقوں کے لیے مختلف مراعات کا اعلان کیا، تاہم اجلاس میں واضح طور پر فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو واپس لینے کے امکان کو مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سیفران و امورِ کشمیر امیر مقام نے اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کا انضمام کو واپس لینے یا آئینی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ قبائلی عمائدین نے انضمام کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اسے بڑی غلطی قرار دے چکے ہیں۔

قبائلی علاقوں میں جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے قائم کمیٹی کے سربراہ امیر مقام نے کہا کہ کمیٹی انصاف، ترقی اور سیکیورٹی جیسے امور پر موجودہ آئینی فریم ورک کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔

انہوں نے جرگہ کے اراکین کو بتایا کہ انضمام کو واپس لینے یا آئین میں ترمیم کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم نے قبائلی عمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی کے اختیارات کو وسعت دی جائے گی اور اس میں قبائلی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اب کمیٹی میں قبائلی عمائدین کی نمائندگی شامل ہو گی تاکہ فیصلے مشاورت سے کیے جا سکیں۔

داخلہ کوٹہ بحال
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ضم شدہ قبائلی علاقوں کے طلبہ کے لیے وفاقی جامعات میں داخلہ کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضم شدہ علاقوں میں امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے پر مسلح افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تمام طبقات کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے تعلیم، صحت، ہنر سازی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی بہتری، بشمول فاٹا یونیورسٹی اور پولیس کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیرِ صدارت وفاقی کمیٹی کے دائرہ کار کو بھی بڑھانے کی ہدایت کی۔

قبائلی وفد نے تعلیمی کوٹے کی بحالی، وفاقی کمیٹی میں شمولیت اور ترقیاتی اقدامات پر اظہارِ تشکر کیا۔

وزیرِ اعظم نے شرکا کو یقین دلایا کہ قبائلی عوام کی آواز سننے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اس طرح کے مشاورتی اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
قبل ازیں گورنر کنڈی کی قیادت میں 90 رکنی قبائلی جرگہ نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

جرگے میں معروف قبائلی رہنما ڈاکٹر عالم زیب مہمند، ملک خان مرجان وزیر اور بسم اللہ خان آفریدی شامل تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دیرپا امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے مسائل سینیٹ میں زیرِ بحث لائے جائیں گے تاکہ ایک واضح اور جامع قومی پالیسی ترتیب دی جا سکے۔

گورنر کنڈی نے بتایا کہ تیز تر ترقیاتی پروگرام (اے آئی پی) کے تحت ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی ایوارڈ سے تین فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ وعدہ مکمل طور پر پورا نہیں کیا گیا اور وفاقی حکومت نے اکثر اصل وعدے سے کم فنڈز فراہم کیے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان