وزیراعظم نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا عمل رکوادیا

وزیراعظم نے ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا عمل رکوادیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے تیسری مرتبہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے خلاف سرکاری مہم کو روکنے کی ہدایت جاری کی ہے، حتیٰ کہ اس حوالے سے قیمت خرید میں رد و بدل کی کوئی رسمی سمری ان کے دفتر تک پہنچنے سے پہلے ہی اس مہم کو منجمد کر دیا گیا۔

پاور ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے ڈان کو بتایا ہے کہ ’ہمیں وزیر اعظم آفس کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے خلاف مہم روکنے کی ہدایت دی گئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے ایک بیانیہ تشکیل دینا تھا جس کے بعد کابینہ میں سمری پیش کی جانی تھی، لیکن ’ہمیں تیسری بار پیچھے ہٹنے کا کہا گیا ہے‘۔

افسر کے مطابق اگرچہ ایسی مہمات نے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر سسٹمز کے پھیلاؤ کو سست کر دیا ہے، لیکن اس کے برعکس ہائبرڈ سولر سسٹمز کی غیر مربوط توسیع تیزی سے بڑھی ہے، جو قومی گرڈ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہی ہے بلکہ دن کے اوقات میں بجلی کی طلب میں کمی لا کر اضافی صلاحیت کے مسئلے کو مزید گھمبیر بنارہی ہے۔

اس سے قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ کے لیے بجلی کی قیمت خرید میں تبدیلی کی منظوری دی تھی، تاہم وفاقی کابینہ نے اسے مسترد کر دیا، یہ فیصلہ سول سوسائٹی اور بجلی پیدا کرنے والے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد کیا گیا۔

10 جولائی کو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایک نظرثانی شدہ منصوبہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے، جس کے تحت نیٹ میٹرنگ میں سرمایہ کاری کی وصولی کا دورانیہ ڈیڑھ سال سے بڑھا کر 2 سے 3 سال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو سولر سسٹمز کا پھیلاؤ قومی گرڈ میں اضافی بجلی کی موجودگی کے مسئلے کو مزید بڑھا دے گا، انہوں نے کہا کہ اضافی بجلی کی فروخت اور نیٹ میٹرنگ کے پھیلاؤ کو محدود کرنے سے گرڈ میں استحکام آسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صارفین نے نیٹ میٹرنگ حکومت کی پالیسی کے تحت اپنائی ہے، اس لیے انہیں سزا نہیں دی جائے گی لیکن موجودہ صورت میں صارفین سے خریدی گئی بجلی کی قیمت ’غیر منصفانہ‘ ہو چکی ہے، اگر اصلاح نہ کی گئی تو مستقبل میں نیٹ میٹرنگ والے صارفین بھی اربوں روپے کے بجلی کے بل ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔

پاور ڈویژن نے وزیر اعظم اور کابینہ کے لیے ایک سمری تیار کی تھی جس میں تجویز دی گئی تھی کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت خریدی گئی بجلی کا موجودہ فی یونٹ نرخ 27 روپے سے کم کر کے 11.30 روپے کر دیا جائے، جو کہ موجودہ آئی پی پیز کی اوسط سولر جنریشن ٹیرف کے مطابق ہے۔

مزید یہ کہ بلنگ اور سیٹلمنٹ کا نیا نظام اور نیٹ میٹرنگ کے نئے ضوابط بھی تجویز کیے گئے تھے۔

پاور ڈویژن کے مطابق فی یونٹ 27 روپے کی موجودہ قیمت خرید ’ناقابل برداشت اور غیر پائیدار‘ ہے، حالانکہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں، بشمول کے-الیکٹرک، اکثر صارفین کو بروقت ادائیگی نہیں کرتیں۔

عملی طور پر نیٹ میٹرنگ صارفین کو اپنے بھاری بھرکم بلوں کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، لیکن یہ قومی گرڈ کی دن کے وقت کی طلب کو بھی کم کرتی ہے، جس سے اضافی بجلی کی پیداوار ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔

بجلی کی ناقابل برداشت اور مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہزاروں صنعتی اور متوسط طبقے کے رہائشی صارفین کو مجبور کیا ہے کہ وہ نیٹ میٹرنگ اختیار کریں تاکہ اپنے بجلی کے اخراجات پر قابو پا سکیں، کیونکہ حکومتیں اور بجلی کمپنیاں بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے میں ناکام رہیں۔

پاور ڈویژن نے پہلے تجویز دی تھی کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے، لیکن نئے آنے والے صارفین کے لیے کم نرخ اور سینکشنڈ لوڈ کے مطابق مقررہ چارجز نافذ کیے جائیں۔

یہ بھی تجویز کیا گیا کہ نیپرا موجودہ قیمت خرید اور سیٹلمنٹ طریقہ کار کو ’معقول‘ بنائے، کیونکہ اس نے ماضی میں نیٹ میٹرنگ کی قیمت خرید کو 9-10 روپے سے بڑھا کر پہلے 19 روپے اور پھر 27 روپے فی یونٹ کر دیا تھا۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق ملک بھر میں رہائشی، تجارتی اور صنعتی سطح پر تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار نیٹ میٹرنگ کنیکشنز موجود ہیں، جن کی مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت تقریباً 6500 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن اور ڈسکوز کا کہنا ہے کہ تقریباً اتنے ہی یا اس سے زیادہ سسٹمز زیرِ تکمیل ہیں، تاہم یہ تخمینے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سولر پینل امپورٹ ڈیٹا پر مبنی ہیں، جنہیں ایف بی آر کی طرف سے رپورٹ کردہ تجارتی بنیادوں پر منی لانڈرنگ کیسز کی بنیاد پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے چیلنج کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے سب سے زیادہ کنکشنز لاہور میں ہیں (تقریباً 25 فیصد)، اس کے بعد راولپنڈی میں 11 فیصد، کراچی میں 8.5 فیصد، ملتان اور اسلام آباد میں 7.5 فیصد، فیصل آباد میں 5 فیصد اور پشاور، بہاولپور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تقریباً 3.7 فیصد ہیں۔

ان کے علاوہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے سبسڈی والے سولر کنیکشن بھی عوام کو فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کی لاگت ٹیکس دہندگان اٹھا رہے ہیں، جب کہ آف گرڈ اور ہائبرڈ سسٹمز بھی الگ سے لگائے جا رہے ہیں

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان