راجن پور تا ڈیرہ اسمعٰیل خان قومی شاہراہ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف

راجن پور تا ڈیرہ اسمعٰیل خان قومی شاہراہ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ریونیو میں اضافہ ٹول ٹییکس بڑھانے سے ہوا ہے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے راجن پور تا ڈیرہ اسمعٰیل خان قومی شاہراہ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

دوران اجلاس سینیٹر ضمیر حسین نے کہا کہ جس کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، وہ بلیک لسٹ ہے، اس کمپنی کے لیے ٹھیکہ این ایچ اے بورڈ نے کیسے منظور کیا؟ سیف اللہ ابڑو نے کہا یہ این ایچ اے کا بلنڈر ہے، قائمہ کمیٹی نے معاملہ پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

سینیٹر پرویز رشید کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، مواصلات ڈویژن کے مالی سال 26-2025 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔

قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ راجن پور تا ڈیرہ اسمعٰیل خان قومی شاہراہ کے منصوبہ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ راجن پور تا ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کا منصوبہ ’این ایکس سی سی‘ نامی کمپنی کو دیا گیا ہے، ملتان لودھراں سیکشن پر کام کرنے والی اسی کمپنی کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا، عدالت کے بعد ثالث نے اس کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

سینیٹر ضمیر حسین گھومرو نے کہا کہ ثالثی پلیٹ فارم کس قانون کے تحت بلیک لسٹ کمپنی کے حق میں فیصلہ دے سکتا ہے؟۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کمیٹی کو بتایا کہ ثالث بلیک لسٹ ہونے والی کمپنی کا لیگل ایڈوائزر بھی ہے، اگر ثالث اس کمپنی کا لیگل ایڈوائزر تھا تو این ایچ اے نے اسے کیسے منصف تسلیم کر لیا؟ ایک ایک کمپنی کئی ناموں سے ٹھیکے لیتی رہی ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کمپنی این ایکس سی سی کو ٹھیکہ دینے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راجن پور سے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) تک 5 بائی پاس بنائے جائیں گے، کچھ بائی پاسز کی فنڈنگ منظور ہوگئی ہے، کچھ کی زیرِ التوا ہے، 6 ارب 70 کروڑ کے اس پروجیکٹ کے لیے اب تک رقم ریلیز ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگ بھگ 11 ارب کی ضرورت ہے، جام پور کے لیے جزوی طور پر رقم سرکاری خزانے میں آچکی ہے، زمین کی خریداری کے لیے 11 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے،7 بائی پاسز کی تعمیر کے لیے مکمل ادائیگی کر دی گئی ہے، بائی پاسز کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کے لیے 5 ارب کا شاٹ فال ہے۔

این ایچ اے حکام نے کہا کہ اس سال کی پی ایس ڈی پی میں بھی اس منصوبے کے لیے ضروری فنڈز نہیں رکھے گئے، بعد ازاں کمیٹی اجلاس میں خصوصی دعوت پر صحافی رانا ابرار خالد نے کمیٹی میں شرکت کی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحافی رانا ابرار خالد کے کچھ سوالات چیئرمین این ایچ اے سے ہیں، کمیٹی کی اجازت سے رانا ابرار خالد بات کرسکتے ہیں، صحافی رانا ابرار خالد نے استفسار کیا کہ راجن پور سے ڈی جی خان تک 100 سے زائد کلومیٹر پر 5 گھنٹے کا سفر ہے، 2020 سے رقم سرکاری خزانے میں پڑی ہے، اب تک خرچ کیوں نہیں کی جارہی؟۔

صحافی نے کہا کہ میں نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت درخواست چیئرمین این ایچ اے کو بھیجی تھی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کے سارے سوالات درست ہیں، اس حوالے سے این ایچ اے حکام جواب فراہم کریں۔

این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ یہ سب ایک پراسیس کا حصہ ہے، اس سارے پروجیکٹ کا تخمینہ لگایا گیا تھا، دو ماہ بعد سارا عمل شروع ہو جائے گا تو رقم کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔

اجلاس میں این ایچ اے حکام کی سال 2023-25 کے دوران ٹول پلازہ فیس سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ بھی دی گئی، سینیٹر پلوشہ خان نے استفسار کیا کہ ٹول پلازوں کی فیسیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ غریب آدمی کا کیا بنے گا؟ اتنا ٹول کیوں بڑھایا گیا ہے؟۔

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے ٹول کی فیس نہیں بڑھائی گئی تھی، ریونیو میں سارا اضافہ تو ریٹ بڑھنے سے ہوا ہے، این ایچ اے حکام نے مزید بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں مجموعی طور پر 211 ٹول پلازے ہیں، موٹر وے پر 111 ٹول پلازے اور ہائی وے پر 100 ہیں، این ایچ اے کے پاس جتنے ٹول پلازے تھے، ان کی نیلامی کردی ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اب ٹول پلازے نئی سوسائٹیوں کے لیے لگ رہے ہیں، سوسائٹیوں کو ایگزٹ دینے کا ایک نیا دھندا شروع کیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ملک بھر کے ٹول پلازوں کی فہرست بھی طلب کر لی۔

چیئرمین کمیٹی نے این ایچ اے حکام سے اجلاس کے اختتام پر استفسار کیا کہ موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے این ایچ اے کی طرف سے موبائل میسج آتا تھا، میسج میں معلومات فراہم کی جاتی تھیں کہ آپ یہاں سے گزر رہے ہیں، اب وہ میسج آنا بند ہوگیا ہے، اس حوالے سے چیک کریں۔

حکام این ایچ اے نے میسج سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیک کرلیتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے طنز و مزاح میں کہا کہ میسج نہ آنا بری بات ہے، این ایچ اے حکام کا اس معاملے پر لاعلم ہونا اس سے بھی زیادہ بری بات ہے، کیا این ایچ اے کو اپنے ادارے سے متعلق علم نہیں؟، کیا این ایچ اے کے حکام، افسران موٹر ویز پر سفر نہیں کرتے ہیں؟ آئندہ اجلاس میں اس پر بریفنگ دیں

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس