لیورپول کے پرتگالی فٹبالر ڈئیگو جوٹا اسپین میں کار حادثے میں ہلاک
انگلش کلب لیورپول اور پرتگال کی قومی ٹیم کے فٹبالر ڈئیگو جوٹا اور ان کے بھائی اسپین میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس نے حادثے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں لیکن ابھی سرکاری سطح پر جاں بحق افراد کے ناموں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یہ حادثہ اسپین کے شمال وسطی علاقے زمورا میں پیش آیا، جس کے علاقائی فائر ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ جمعرات کو رات گئے ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس میں آگ لگ گئی جبکہ جائے وقوعہ پر 28 اور 26 سالہ دو افراد مردہ پائے گئے۔
ڈئیگو جوٹا کے کلب لیورپول نے ونگر کی المناک موت کو کلب کے لیے تباہ کُن قرار دیا۔
کلب نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا، ’کلب کو مطلع کیا گیا ہے کہ 28 سالہ نوجوان اسپین میں اپنے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔
’لیورپول ایف سی اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی اور ڈئیگو اور آندرے کے اہل خانہ، دوستوں، ٹیم کے ساتھیوں اور کلب کے عملے کے لیے پرائیویسی کی درخواست کرے گی کیونکہ انہوں نے ناقابل تصور نقصان کا سامنا کیا ہے









































