ایران کی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں یہ قوم ہتھیار نہیں ڈالتی، خامنہ ای
ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی حالت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا، ایران کے سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ
ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی حالت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا









































