ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار 878 پوائنٹس کے اضافے کے بعد کاروبار روک دیا گیا، مارکیٹ ایک لاکھ 21 ہزار 842 کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ 5 منٹ پہلے
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 791 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 958 کی سطح پر جاپہنچا۔
رات گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر اتفاق کے اعلان کے بعد منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا








































