پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت
اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی اشد ضرورت ہے، اسرائیلی جارحیت پورے خطے کے امن کے لئے سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہے، مشترکہ اعلامیہ
ایران پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستان سمیت 21 ممالک نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو مسترد کردیا۔
مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ مسلم ممالک نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کردیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی اشد ضرورت ہے







































