فٹبال: ’یہ کلب سیزن بارسلونا کے نوجوان کھلاڑیوں کے نام رہا‘

فٹبال: ’یہ کلب سیزن بارسلونا کے نوجوان کھلاڑیوں کے نام رہا‘

اتوار کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے ساتھ ساتھ کلب فٹبال سیزن 2025ء-2024ء اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جہاں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) یو اے فا چیمپیئنز لیگ جیت کر ٹریبل (تین بڑی ٹرافیز) جیتنے والی پہلی فرانسیسی ٹیم بن چکی ہے۔

کوچ لوئس اینریکے کی محنت اور کلب کے قطری صدر ناصر الخلیفی کو صبر کا ثمر مل گیا اور پی ایس جی نے اس سیزن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ وہ یورپ کے بہترین کلبز میں سے ایک ہے۔

اس سیزن جہاں ہم نے سون ہیونگ من اور ہیری کین جیسے محنتی کھلاڑیوں کو اپنے کریئر کی پہلی ٹرافی اٹھاتے دیکھا وہیں اس سیزن ہم نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کی بہترین ٹیم ریال میڈریڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بقا کی جدوجہد کرتے بھی دیکھا لیکن اس سب کے باوجود اس سیزن کی ہائی لائٹ بارسلونا کی نوجوان ٹیم رہی جو چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیت کر یورپ کی فاتح تو نہ بن سکی مگر پوری دنیا کو یہ باور کروا گئی کہ فٹبال تجربے سے نہیں مہارت اور جنون سے کھیلی جاتی ہے۔

بڑی انفرادی لیگز میں انگلش پریمیئر لیگ کی فاتح لیور پول رہی، اطالوی لیگ سیری اے کی فاتح نپولی، فرانسیسی لیگ ون کی فاتح پیرس سینٹ جرمین اور جرمن بندسلیگا کی فاتح بائرن میونخ رہی لیکن ہمیشہ کی طرح فٹبال فینز کی اکثریت کی نظر ہسپانوی لیگ لالیگا کے نتیجے پر رہی جہاں ٹورنامنٹ کے آخری میچز تک ریال میڈریڈ اور بارسلونا میں پوائنٹس ٹیبل پر برتری کے لیے کانٹے دار مقابلہ جاری تھا۔

یہ بات خفیہ نہیں کہ بارسلونا نے گزشتہ سیزن لالیگا میں کافی جدوجہد کی جبکہ اس کی حریف ٹیم ریال میڈریڈ اس پر واضح طور پر حاوی رہی لیکن اس بار ہانسی فلک کے آنے سے گویا بارسلونا کی کایا ہی پلٹ گئی۔ بارسلونا سیزن کی شروعات میں جیت رہی تھی لیکن تاثر یہی تھا کہ جب ریال میڈریڈ اور بارسلونا کا ’ایل کلاسیکو‘ ہوگا تب پتا چلے گا کہ بارسلونا کتنے پانی میں ہے۔

24 اکتوبر کو لالیگا میں پہلی بار ریال میڈریڈ اور بارسلونا آمنے سامنے آئیں اور بارسلونا نے یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے میڈریڈ کو شکست دی۔ ستم ظریفی دیکھیے کہ وینیشئس جونیئر، بارسلونا کے گاوی کے 4 انگلی کے اشارے پر میچ کے دوران بولتے نظر آئے کہ پیر کو میں بیلون ڈی اور اٹھاؤں گا لیکن وہ یہ بھی نہ جیت سکے اور بیلون ڈی اور مانچسٹر سٹی کے روڈری ان کے ہاتھوں سے لے اڑے۔ ریال میڈریڈ نے تقریب کا بائیکاٹ کرکے فٹبال کی دنیا میں انتہائی منفی تاثر دیا لیکن میرے خیال میں یہی وہ وقت تھا کہ جب ریال میڈریڈ کا زوال شروع ہوا۔

تاہم ریال میڈریڈ کے زوال سے زیادہ یہاں ہمارا موضوع گفتگو بارسلونا کا حیرت انگیز کم بیک ہے لیکن جہاں بارسلونا کا تذکرہ ہو وہاں ریال میڈریڈ کا ذکر نہ ہونا ادھورے پن کا احساس دلاتا ہے۔

اس کے علاوہ بارسلونا اور ریال میڈریڈ سیزن میں 4 بار ہائی وولٹیج ٹاکروں میں آمنے سامنے آئے۔ پہلا 27 اکتوبر کو لالیگا کا عام میچ تھا لیکن دوسرا میچ سعودی عرب کے شہر جدہ میں 13 جنوری کو کھیلا گیا ہسپانوی سپر کپ کا فائنل تھا جس میں ایک بار پھر بارسلونا نے 2-5 کے نمایاں فرق سے ریال میڈریڈ کو شکست سے دوچار کیا۔ اس میچ میں اگر بارسلونا کے گول کیپر شیزنی کو ریڈ کارڈ نہ ملتا تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ بارسلونا 5 سے زائد گولز اسکور کرتی۔

بعدازاں 11 مئی کو لالیگا کا دوسرا کلاسیکو متوقع تھا لیکن ہسپانوی کپ کوپا ڈیل رے کے فائنل میں بھی یہی دو ٹیمیں پہنچیں جس کے باعث ایک اور کلاسیکو میچ شائقین کو دیکھنے کو ملا۔ 27 اپریل کو کھیلے گئے اس میچ میں اسکور 2-2 سے برابر تھا اور میچ اضافی وقت میں کھیلا جارہا تھا لیکن بارسلونا کے سینٹر بیک جولز کونڈے نے سامنے آکر ایک ایسا شاندار گول اسکور کیا کہ جس نے بارسلونا کو فائنل میں جیت سے ہمکنار کیا اور ریال میڈریڈ ایک بار پھر اس سیزن ہاتھ ملتی رہ گئی۔

17 سالہ لامین یمال نے کہا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے اس سیزن ریال میڈریڈ ہمیں ہرا نہیں پائے گی اور سیزن کے آخری کلاسیکو میں یہی ہوا جہاں بارسلونا نے 2-4 سے لالیگا کے فیصلہ کُن میچ میں جیت کر یہ لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس میچ میں کلین ایمباپے نے پہلے 20 منٹ میں دو گولز اسکور کرکے ریال میڈریڈ کو برتری دلوائی لیکن اس سیزن بارسلونا کے خلاف برتری حریف ٹیموں کے لیے دھوکا ثابت ہوئیں کیونکہ تقریباً ہر میچ میں بارسلونا نے شاندار کم بیک کیا۔

یوں ہانسی فلک کی بارسلونا 3 ٹرافیز کے ساتھ ڈومیسٹک ٹریبل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ لیکن ابھی آسمان کے آگے جہاں اور بھی ہے۔ یہ ٹیم جس کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر ہی 23 سال ہے، اس کے پاس آنے والے سیزنز میں ایسے لاتعداد مواقع آئیں گے کہ وہ بارسلونا کو میجر لیگ ٹائٹلز جتوائیں۔

17 سالہ لامین یمال اس سیزن کی شہ سرخی ہیں جنہوں نے ہر اس موقع پر گول اسکور کیا یا اسسٹ دیا کہ جب بارسلونا نے خود کو گیم میں پھنسا ہوا محسوس کیا۔ 18 سالہ کوبارسی کی ڈیفنڈنگ کے معترف تو جوڈ بیلنگہم بھی تھے جو اپنا پاس روکے جانے پر سر پکڑے نظر آئے۔ 22 سالہ پیڈری کو اس وقت دنیا کا بہترین مڈفیلڈر قرار دیا جارہا ہے جن کی شاندار ڈریبلنگ کے ثابت کیا کہ اگر پیڈری پورے سیزن انجرڈ نہ ہوں تو ان سے بہترین مڈفیلڈر کوئی نہیں۔ 21 سالہ گاوی ہوں یا 22 سالہ فرمین لوپیز، 25 سالہ فیرین ٹورس ہوں یا 22 سالہ انسو فاتی، بارسلونا کے پاس ہانسی فلک کی قیادت میں آگے ایسے بے شمار مواقع آئیں گے جن میں شائقین کو توقع ہے کہ وہ اسی سیزن کی طرح کھیل کر انہیں اپنے خوبصورت کھیل کا گرویدہ بنائیں گے۔

ان ہسپانوی کھلاڑیوں کی مہارت نے دنیائے فٹبال کو آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں اسپین کی ٹیم کو فیوریٹ بنا دیا ہے جہاں ان کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا سب ہی کو انتظار رہے گا۔ جبکہ رواں ہفتے 6 جون کو اسپین اور فرانس کی ٹیمز یو اے فا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جو ہمیں اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کے کھیل کی ایک اور جھلک پیش کرے گا۔

کلب فٹبال کی جانب واپس آئیں تو چیمپیئنز لیگ کا نیا فارمیٹ بارسلونا کے لیے انتہائی خوش آئند ثابت ہوا جہاں وہ بہترین میچز کھیل کر ٹاپ 2 ٹیموں میں شامل ہوئی اور براہ راست راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔ اس سے ایک فائدہ یہ ہوا کہ جو ٹیم پہلے پہنچ گئی اسے پلے آف میچز نہیں کھیلنے پڑے تو یوں ٹیموں کو ذہنی وجسمانی طور پر آرام کرنے کا موقع ملا۔ بارسلونا نے آرام کیا اور پھر فروری میں وہ ایک بار پھر چیمپیئنز لیگ میچز کے لیے تیار تھی۔

بارسلونا کا انٹرمیلان کے خلاف سیمی فائنل میں 6 گول مار کر بھی چیمپئنز لیگ سے باہر ہوجانا افسوس ناک تھا۔ اس بار ٹیم کی فارم دیکھ کر گمان تھا کہ انہیں کوئی شکست نہیں دے پائے گا لیکن بارسلونا کی ہائی لائن میں خامیاں تھیں جن کی وجہ سے وہ دفاع اچھے انداز میں نہ کرسکے اور انٹر میلان گولز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ جیت صرف 2 منٹ دور تھی لیکن بارسلونا نے ایک گول کھا کر اپنا کونٹینینٹل ٹریبل جیتنے کا خواب چکناچور کردیا۔ اس بار تو ناقدین بھی معترف تھے کہ یہ سیزن بارسلونا کا ہے لیکن چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں شکست سے 10 سال بعد ٹائٹل جیتنے کی امید ایک بار پھر اگلے سال پر ٹل چکی ہے۔

17 سالہ لامین یمال جو اس وقت دنیائے فٹبال کے سب سے بہترین کم عمر کھلاڑی ہیں، اس سیزن 18 گول اور 25 اسسٹ کے ساتھ بیلون ڈی اور کے لیے فیوریٹ ہیں جبکہ دوسری جانب پیرس سینٹ جرمین کے عثمان ڈیمبیلے ہیں جو 33 گولز 15 اسسٹ اور ٹریبل جیتنے کے بعد بیلون ڈی اور کے لیے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔ اس سال کے بیلون ڈی اور کے ایک اور مضبوط امیدوار بارسلونا کے رافینہا بھی ہیں جنہوں نے 34 گولز اور 25 اسسٹ دیے۔ اس سیزن کا بیلون ڈی اور انتہائی دلچسپ ہونے والا ہے۔

چیمپیئنز لیگ کی خواہش میں پی ایس جی سے ریال میڈریڈ آنے والے کلین ایمباپے تو اس سال کوئی ٹرافی نہیں جیت پائے ہاں البتہ ان کی سابقہ ٹیم اس سال کلب فٹبال کا سب سے بڑا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ وہ لالیگا کے تو ٹاپ اسکورر ہیں لیکن یہ بات سب جانتے ہیں کہ جب تک ٹیم کوئی ٹائٹل نہ جیتے تب تک انفرادی ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

اتوار کو کلب سیزن کا باقاعدہ اختتام ہوچکا ہے۔ اس سیزن جہاں رونالڈو نے سعودی النصر کلب چھوڑنے کا اعلان کیا وہیں لوکا موڈرچ نے ریال میڈریڈ کو خیرباد کہا۔ اس کا ملال ریال میڈریڈ شائقین کو ہے کہ انہوں نے 13 سال ٹیم سے وابستہ رہنے والے ہر دل عزیز موڈرچ کو ٹرافی کے بغیر رخصت کیا۔

ساتھ ہی ان کے کوچ اینچولیٹی کو بھی کلب کوچنگ سے دستبرادر ہونا پڑا اور اب وہ برازیل کی قومی ٹیم کی کوچنگ کریں گے جبکہ ریال میڈریڈ کی کوچنگ کی کمان سابق ہسپانوی اور ریال میڈریڈ کے فٹبالر چابی آلونسو نے سنبھال لی ہے۔ ان کی لائی جانے والی تبدیلیاں کیا ہوں گی، اس کا اندازہ اب ہمیں اگلے کلب سیزن میں ہوگا۔ یوں دیکھا جائے تو اس سیزن بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں جس نے فٹبال کے نقشے کو یکسر نیا رخ دیا ہے۔

یہ سیزن خوابوں کو سچ کر دکھانے کا سال تھا پھر چاہے وہ ٹوٹنہم کا یوروپا لیگ جیتنا ہو، پی ایس جی کا پہلی بار چیمپیئنز لیگ جیتنا یا کرسٹل پیلیس کا ایف اے کپ جیتنا ہو۔ اس سیزن مجموعی طور پر فٹبال کی جیت ہوئی جس نے شائقین کو وہ تمام احساسات و جذبات کا تجربہ کرنے کا موقع دیا جو بہت طویل عرصے سے چند ٹیموں کی جیت دیکھ دیکھ کر سمجھ رہے تھے کہ فٹبال اپنا ’چارم‘ کھو چکا ہے۔ اس سیزن نے ان تمام خیالات کو غلط ثابت کیا اور بتایا کہ یہ کھیل سرپرائزز کا نام ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان