ٹم کوک کو کہا ہے بھارت میں ایپل کے مینوفیکچرنگ پلانٹس نہ لگائیں، ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر ٹیرف بڑھادیں گے، پھر وہ وہاں کام نہیں کرسکیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایپل انک‘ کے ٹم کوک سے کہا ہے کہ ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کے لیے بھارت میں پلانٹس لگانا بند کریں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی چین سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ اندرونی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹم کوک کے ساتھ ایک چھوٹے سے مسئلے پر بات کی، وہ قطر کے سرکاری دورے کے دوران ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دے رہے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’میری کل ٹِم کوک سے تھوڑی تکرار ہوئی، میں نے کہا کہ میرے دوست میں تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کر رہا ہوں، تم امریکا میں 500 ارب ڈالر لا رہے ہو لیکن اب میں سن رہا ہوں کہ تم بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہے ہو، میں نہیں چاہتا کہ تم بھارت میں پیداوار کرو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ بھارت میں ڈیوائسز تیار کریں، اور انہیں امریکی خریدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اس گفتگو کے نتیجے میں ایپل اب امریکا میں اپنی پیداوار کو ’وسعت‘ دینے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹیرف کی شرح بہت زیادہ ہے، اگر وہ اس کے باوجود وہاں ڈیوائسز تیار کرتے ہیں، تو ہم بھارت پر ٹیرف بڑھادیں گے، پھر وہ وہاں کام نہیں کرسکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ درآمدی محصولات (ٹیرِف) عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور امریکا کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی مصنوعات بیچنا انتہائی مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگرچہ بھارتی حکومت نے ہمیں ایک ایسا معاہدہ پیش کیا ہے جس میں وہ ہم پر تقریباً کوئی ٹیرف نہ لینے پر آمادہ ہیں، لیکن وہ درآمدی ٹیکسز پر ایک جامع معاہدہ چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ امریکا میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے، ان کا کہناتھا کہ ’میں نے ٹِم سے کہا ہے کہ آپ نے چین میں فیکٹریاں لگائیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ تم بھارت میں بھی یہی کرو، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے۔

ایپل اپنے زیادہ تر آئی فون چین میں بناتا ہے اور امریکا میں اس کے پاس اسمارٹ فون کی کوئی پیداوار نہیں ہے، حالاں کہ ایپل نے امریکا میں مزید کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور اگلے 4 سال میں گھریلو سطح پر (امریکا میں) 500 ارب ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹیک اینالٹکس فرم کاؤنٹر پوائنٹ کے ریسرچ ڈائریکٹر ترون پاٹھک کا کہنا ہے کہ ’یہ ٹرمپ کا ایک جانا پہچانا حربہ ہے، وہ ایپل پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کہ وہ امریکا میں سپلائی چین کی تعمیر کرے، جو راتوں رات نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایپل کی ڈیوائسز بنانا بھارت میں آئی فون کی اسمبلنگ سے زیادہ مہنگا ہوگا۔

ایپل اور اس کے سپلائرز نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت (چین) سے دوری کا عمل تیز کر دیا ہے، یہ عمل اس وقت شروع ہوا، جب کووڈ کے دوران سخت لاک ڈاؤن نے اس کے سب سے بڑے پلانٹ میں پیداوار کو متاثر کیا تھا۔

ٹرمپ کے ذریعے متعارف کرائے گئے ٹیرف، بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی نے ایپل کو اپنی یہ کوشش تیز کرنے پر مجبور کیا تھا۔

بھارت میں آئی فون کے سالانہ 4 کروڑ سے زیادہ یونٹس تیار کیے جاتے ہیں، جو ایپل کی سالانہ پیداوار کا تقریباً 20 فیصد ہے، جب کہ ٹرمپ نے ایپل سے اصرار کیا ہے کہ امریکا میں آئی فون تیار کرے، لیکن مقامی انجینئرنگ اور پیداوار میں ہنر کی کمی اس عمل کو قلیل مدت میں تقریباً ناممکن بنا دے گی۔

ترن پاٹھک نے کہا کہ ایپل کے پاس ایک انتہائی پیچیدہ سپلائی چین ہے، جسے کئی سال کے دوران تیار کیا گیا ہے، اسے متاثر کرنا، بھارت یا چین سے مکمل طور پر نکلنا انتہائی مشکل ہوگا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس