اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایندھن کی ترسیل کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ

اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایندھن کی ترسیل کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ

حکومت نے قومی اسمبلی میں ایک تاریخی بل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور پیداوار سے لے کر ریٹیل فروخت تک اس کی ڈیجیٹل نگرانی کو یقینی بنانا ہے تاکہ اسمگلنگ اور ملاوٹ کو روکا جا سکے، یہ عوامل نہ صرف ماحول اور گاڑیوں کے انجنوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ہر سال خزانے کو 300 سے 500 ارب روپے کا خطیر نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔
پیر کو وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے پیش کردہ پیٹرولیم (ترمیمی) ایکٹ 2025 پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کی کوشش ہے، مجوزہ قانون میں نئی شقیں شامل کی گئی ہیں جن کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کی جائے گی تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے اور غیر قانونی نقل و حمل اور ڈی‌کنٹیشن (یعنی غیر محفوظ طریقے سے پیٹرول کی منتقلی) کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے، ساتھ ہی غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

ملک کی تمام مقامی ریفائنریز اور بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انفرادی اور اجتماعی طور پر طویل عرصے سے حکومت سے یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ وہ سرحدوں پر اور ملک کے اندر پیداوار اور فروخت کے مقامات پر سخت اقدامات کرے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات، بشمول ایل پی جی کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے، کیونکہ یہ نہ صرف ان کے کاروبار کو متاثر کرتی ہے بلکہ حکومت کو بھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سنہ 2020 میں اُس وقت کے وزیرِاعظم کے حکم پر کی گئی ایک انکوائری میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ سالانہ 250 ارب روپے سے زائد مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر ایران سے پاکستان میں اسمگل کی جا رہی ہیں۔

اپریل 2024 میں ایک مشترکہ انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یومیہ تقریباً ایک کروڑ لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل زمینی اور سمندری راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس سے حکومت کو 227 ارب روپے سے زائد کے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں ملک کے تقریباً 12 قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود 100 کالی بھیڑوں، ملک بھر میں قائم 533 غیر قانونی پیٹرول پمپس کے مالکان اور آپریٹرز کے علاوہ ایرانی تیل کے 105 اسمگلرز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں غیر رسمی سرحدی راستوں اور ان راستوں کی مکمل معلومات بھی فراہم کی گئیں جن سے اسمگل شدہ سامان پاکستان کے مختلف حصوں میں پہنچایا جاتا ہے۔

تیل کی صنعت سے وابستہ حکام اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹس تو محض ایک سرسری سا نمونہ ہے، اور ان رپورٹس میں پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کے غیر قانونی کاروبار اور اس کی طریقہ کار کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا گیا۔

نئے قانون کی شقوں کے تحت حکومت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور نامزد افسران کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات، مشینری، سازوسامان، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی سہولتوں کو سزا سے پہلے اور بعد میں ضبط کر سکے، تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت انتظامی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔

تیز قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے مجوزہ قانون کے تحت مقدمات کی سماعت کے اختیارات سیشن عدالتوں کو دیے جائیں گے، جبکہ انتظامی عمل درآمد کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز ور اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپی جائے گی۔

ایک اور شق میں ہائی کورٹ میں اپیل کے حق کی ضمانت دی گئی ہے، جبکہ ایک اور شق کے تحت ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزوز یا دیگر متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص مدت کے اندر لائسنس کی تجدید، توسیع یا نئے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کریں۔

ایک اہم شق میں پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیجیٹل نگرانی اور ٹریکنگ کا فریم ورک پیش کیا گیا ہے، جس میں ریئل ٹائم ڈیٹا اور سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگ کارروائی کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے مقامات، پیٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو آئی ٹی سسٹمز کے ذریعے ٹریک کرنے کا نظام شامل ہے۔

مسودہ قانون کے تحت کوئی بھی فرد اگر غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، نقل و حمل، ذخیرہ، پیداوار یا فروخت میں ملوث پایا گیا تو اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جو دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک بڑھ سکتا ہے، بغیر لائسنس کے چلنے والی تنصیبات کو سیل کر دیا جائے گا اور ان کی مشینری، ٹینک اور اسٹاک ضبط کر لیا جائے گا۔

ایسے ادارے کے مالک پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، منسوخ یا معطل لائسنس کے حامل افراد کو 6 ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ تجدید کرا سکیں، اس مدت میں تجدید نہ کرانے کی صورت میں ضبطی عمل میں لائی جائے گی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزوز موصول ہونے والی مطلوبہ دستاویزات اور فیس کے بعد ایک ماہ کے اندر لائسنس کی تجدید کرے گا۔

اگر کسی عمارت یا تنصیب میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ یا فروخت کی جا رہی ہو تو اُس کے مالک کو سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، ایسی تنصیب کو بند کر دیا جائے گا، تمام مشینری، ساز و سامان، مواد، اسٹوریج ٹینکس اور پیٹرولیم مصنوعات جو استعمال یا فروخت ہو رہی ہوں گی، انہیں ضبط کر لیا جائے گا، مالک پر 10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اُس تنصیب کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، ایسا کوئی بھی ذریعۂ نقل و حمل (گاڑی، ٹرک، ٹینکر وغیرہ) جو اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں استعمال ہو رہا ہو، وہ بھی ضبط کر لیا جائے گا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس