قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل، مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دیدیا

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے عقل سے عاری قدم اٹھایا
پاکستانی اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دے دیا اور متنبہ کیا کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں کیونکہ اُن کی سیاست لاشوں پر پروان چڑھ رہی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ و رہنما پیپلز پارٹی حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے عقل سے عاری قدم اٹھایا جبکہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن ہمارے صبر کو کمزوری سمجھا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا لیکن افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں ثابت کردیا۔

سابق وزیر خارجہ نے بھارت کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر سرحد پار حملوں کو جواز بنانا خطرناک نظیر بنے گا، اگر ایسی دلیل کو قبول کیا گیا تو پاکستان بھی بھارت میں کارروائیوں کا جواز دے سکتا ہے جہاں ہمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت حاصل ہیں۔

انہوں نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس حملے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملوں کا آغاز کیا، اگر پاکستان میں دہشت گردی کا واقعہ ہوجائے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟، حنا ربانی کھر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو جعفر ایکسپریس حملے جیسے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملنے پر جوابی کارروائی میں پاکستان بھی بھارت پر حملہ کرسکتا ہے۔

حنار بانی کھر نے بھارت کو دہشت گردی کو ہتھیار بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑانے پر تنقید کی اور کہا کہ ’کیا آپ سب اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے پیرا میٹر کے پابند نہیں رہے؟‘ انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا اب ہم آرٹیکل 25 کا حصہ نہیں رہے جو کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو برقرار رکھنے کا پابند کرتا ہے؟‘

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے یکطرفہ اعلانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے پوچھا کہ کیا دنیا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے دعووں کے بعد نریندر مودی کو ’خراج تحسین پیش کرے‘۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی بیانیہ دنیا کو نظر آنا شروع ہوگیا ہے اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مسئلہ کشمیر کو متنازع تسلیم کرلیا ہے۔

حنا ربانی کھر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران قومی اتحاد کی بھی تعریف کی، ساتھ ہی بھارت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ’ہائی ٹیک کھلونے‘ خریدتے ہی نہیں بلکہ انہیں استعمال کرنے کے لیے تربیت بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پچھلے 15 سالوں سے سفارتی طور پر خود کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، بھارتی حکومت کی یہ حکمت عملی ناکام ہوگئی، اس نے دنیا کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگیا، بھارت اگر دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو اُسے مذاکرات سے دور نہیں بھاگنا چاہیے۔

2 بلز کی منظوری
بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اکثریت کی حمایت سے دو نجی بلز بھی منظور ہوئے جس میں سے ایک انٹرنیشنل ایگزامینیشن بورڈ بل 2024 اور گھرکی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2024 شامل تھے۔

متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے دونوں بلوں کا پہلے جائزہ لیا گیا تھا اور بعد میں ان کی منظوری دی گئی

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس