ٹرمپ کا چین کیساتھ تجارتی جنگ پر یو ٹرن، ٹیرف میں خاطر خواہ کمی کا اشارہ

ٹرمپ کا چین کیساتھ تجارتی جنگ پر یو ٹرن، ٹیرف میں خاطر خواہ کمی کا اشارہ

ٹرمپ کے یوٹرن کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ اپنی تجارتی جنگ پر ممکنہ یوٹرن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی مصنوعات پر زیادہ محصولات ’کافی حد تک کم‘ ہوجائیں گے، لیکن یہ صفر نہیں ہوں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز تقریب میں ٹرمپ کا یہ بیان کئی ہفتوں کے سخت رویے اور انتقامی کارروائی کے بعد بیان بازی میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں چین پر محصولات کی شرح 145 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔

اوول آفس میں صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں ٹرمپ نے کہا کہ 145 فیصد ٹیرف بہت زیادہ ہے، تاہم اب یہ اتنا زیادہ نہیں ہوگا، یہ کافی حد تک کم ہو جائے گا لیکن یہ صفر نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے یہ تبصرہ سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی بلند شرحوں نے معیشتوں کے درمیان تجارت کو مؤثر طریقے سے روک دیا ہے۔

بیسینٹ نے جے پی مورگن چیس کی میزبانی میں ایک نجی سرمایہ کاری کانفرنس میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ ناقابل برداشت ہے، اور انہیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس جنگ میں کمی آئے گی۔

ذرائع نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان سخت وقفے یا مکمل علیحدگی کے بجائے، بیسنٹ نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ مقصد تجارت کو دوبارہ متوازن کرنا ہے۔

اس جائزے سے وال اسٹریٹ میں تیزی آئی اور بیسنٹ کے ریمارکس کے منظر عام پر آنے کے بعد تینوں بڑے امریکی اسٹاک انڈیکس اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

بدھ کے روز ایشیائی حصص میں بھی اضافہ ہوا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس علاقائی تیزی میں سب سے آگے رہا، آخری بار اس میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا تھا، جب کہ جاپان کے نکی 225 میں تقریباً 2 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں نے تیزی سے بڑھتی ہوئی لڑائی میں ایک دوسرے پر ریکارڈ محصولات عائد کیے، جس نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، سپلائی چین میں خلل پڑا اور کساد کے خدشات نے جنم لیا تھا۔

اب تک چین نے جارحانہ لہجہ اختیار کیا ہے اور پیچھے ہٹنے سے انکار کیا ہے، اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر محصولات کو بڑھا کر 125 فیصد کردیا تھا، مزید امریکی کمپنیوں کو اپنی برآمدی کنٹرول کی فہرست اور ناقابل اعتماد ادارے کی فہرست میں شامل کیا، اور آئی فونز سے لے کر میزائل سسٹم تک ہر چیز میں استعمال ہونے والی اہم معدنیات کی برآمد کو محدود کر دیا تھا۔

بیجنگ نے اہم امریکی صنعتوں پر بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ملک میں دکھائی جانے والی ہالی ووڈ فلموں کی تعداد کو محدود کر دیا اور کم از کم دو بوئنگ جیٹ طیارے واپس کر دیے، جو چینی ایئرلائنز کے استعمال کے لیے تھے۔

’چین سے بہت اچھے تعلقات‘

اس سے قبل ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے زور دے کر کہا تھا کہ ان کے شی جن پنگ کے ساتھ ’بہت اچھے تعلقات‘ ہیں، اور وہ چینی رہنما کے پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ امریکا پہل نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کو محصولات پر بات چیت کے لیے بلانے کے بجائے شی جن پنگ نے چین کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے محصولات کی جنگ کو استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو پس پشت ڈالنے کی خاطر دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ سفارتی مہم شروع کر دی ہے۔

منگل کے روز ٹرمپ نے ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ شی جن پنگ مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکا، چین یا شی جن پنگ کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے جا رہا ہے، یا کیا حکام کووڈ 19 وبائی امراض کا ذکر کریں گے، ٹرمپ نے فوری طور پر جواب دیا ’نہیں‘۔

صدر نے کہا کہ ’نہیں، نہیں، ہم بہت اچھے ہوں گے، وہ بہت اچھے ہوں گے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، لیکن بالآخر انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا کیونکہ بصورت دیگر وہ امریکا میں ڈیل کرنے کے قابل نہیں ہوں گے اور ہم انہیں اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ساتھ بہت خوشی سے رہیں گے اور مثالی طور پر ایک ساتھ کام کریں گے، اس لیے میرے خیال میں یہ بہت اچھی طرح سے کام کرے گا۔‘

دوسری جانب چین نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں، لیکن اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ مساوی شرائط پر ہونے چاہئیں۔

چینی حکومت کی سوچ سے واقف ایک شخص نے گزشتہ ہفتے ’سی این این‘ کو بتایا تھا کہ چین، امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن کسی بھی بات چیت کی بنیاد ’احترام‘ کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ’مستقل مزاجی اور باہمی تعاون‘ پر ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے 2 اپریل کو ’یوم آزادی‘ پر محصولات عائد کرنے سے قبل چین نے امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک پوائنٹ پرسن مقرر کیا تھا، ٹرمپ اپنے مذاکرات کار بننا چاہتے ہیں لیکن یہ چین کے کام کرنے کے طریقہ کار سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں بیجنگ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو ایک انٹرویو میں ’چینی کسانوں‘ کے بارے میں ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر چین کے انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر ناراضی اور مذاق اڑایا گیا تھا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس