پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 202 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان 19ویں اوورز میں 155 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں 203 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہیں تھا، پہلے ہی اوور میں اوپنر شائے ہوپ ایک رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔

عثمان خان نے اسکور میں تیز رفتار اضافے کی کوشش کی مگر 62 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 گیندیں کھیل کر 31 رنز بنائے۔

آؤٹ ہونےوالے اگلے کھلاڑی کامران غلام تھے، جو 17رنز بناسکے، ان کی وکٹ جیسن ہولڈر کے حصے میں آئی، 96 کے مجموعی اسکور پر کپتان اور اوپنر بیٹر محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 27 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

120 رنز کے مجموعی اسکور پر مائیکل بریس ویل بھی جیسن ہولڈر کا شکار بنے، وہ صرف 16 رنز بنا سکے، بعد ازاں ڈیوڈ ولی بھی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطان کو ساتواں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا، جب کرس جارڈن 5 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر میرٹھ کو کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر تیم کا اسکور 142 تھا اور اس کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔

اسی طرح اسامہ میر ایک اور محمد حسنین صفر پر بولڈ ہو گئےجبکہ افتخار احمد 32 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ، میرٹھ، شاداب خان اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، صاحبزادہ فرحان اور اینڈریز گوس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز کیا۔

اینڈریز گوس 9 رنز بنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کے بعد صاحبزادہ فرحان بھ 80 رنز کے مجموعی اسکور پر اسامہ میر کا شکار بنے، مگر آؤٹ ہونے سے قبل وہ محض 35 گیندوں پر 53 رنز بناچکے تھے۔

کپتان شاداب خان 11 گیندوں کا سامنا کرکے صرف 14 رنز بناسکے، انہیں کرس جورڈن نے عبید شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، 128 رنز کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان بھی چلتے بنے، انھوں نے صرف چار رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ پر کولن منرو نے برق رفتار بیٹنگ کی، انہوں نے 25 گیندوں پر 48 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے، انہیں عبید شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

حیدر علی نے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے، جبکہ جیسن ہولڈر 32 اور نسیم شاہ ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے دو اور ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسینین نےایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا، تاہم اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

امپائرز نے 7 بج کر 40 منٹ پر پچ کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹاس سوا 8 بجے اور میچ کا آغاز پونے 9 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن اسلام یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ
اینڈریز گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدرعلیل، اعظم خان ( وکٹ کیپر)، شاداب خان ( کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ

ملتان سلطانز کا اسکواڈ
محمد رضوان ( کپتان، وکٹ کیپر )، شائے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس