امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے ٹیرف میں 3 ماہ کی نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشے کے جواب میں عالمی مارکیٹ میں ہلچل کے بعد یہ واپسی ہوئی ہے۔
پی ایس ایکس میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 9 بج کر 33 منٹ پر 3ہزار 331 پوائنٹس یا 2.92 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 891 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تاہم پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر ایک بج کر 16 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2219 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 372 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے بعد پی ایس ایکس 3 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2.5 فیصد کے قریب کھلا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف نے گزشتہ روز نشاندہی کی تھی کہ چین پر امریکی محصولات میں اضافے نے عالمی نمو میں سست روی کی وجہ سے کساد کے خطرات میں اضافہ کیا ہے، جس سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔
سہیل اشرف نے کہا تھا کہ تاہم اجناس کی قیمتوں میں کمی، خاص طور پر تیل اور نئے محصولات سے ممکنہ مسابقتی فائدہ ہمارے بیرونی کھاتے پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا







































