آل پاکستان پیپرز مرچنٹس ایسوسی ایشن کا 15 رکنی وفد خامس سعید بٹ سینئر رہنما و ممبر مجلس عاملہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور باؤ محمد بشیر سابق سینئر وائس چیئرمین و صدر ایپما کی قیادت میں 5 سے 7 جون تک پولی ورلڈ ٹریڈ سنٹرگاؤنزو میں منعقدہ 20 ویں بین الاقوامی پلپ اینڈ پیپر انڈسٹری ایکسپومیں شرکت کرے گا۔
آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن ایپما کے 15 رکنی وفد میں خامس سعید بٹ اور باؤ محمد بشیر سمیت شرافت حسین خان، میاں امجد حسین، محمد عظیم،شہر یار خان، انیس احمد قریشی، سید ابرار حسین، دانیال منصور، عماد الدین، ملک الیاس حسین، صغیر بشیر، محمد ارسلان عابد،معاذ مصدق اور محمددانش ساجد شامل ہیں۔
ایمپا گزشتہ 15 سالوں سے گاؤنگ ڈانگ پیپر ایسوسی ایشن کی دعوت پر اس نمائش میں شرکت کر رہی ہے۔ جس میں چین کی بین الاقوامی کمپنیوں کے علاوہ ساؤتھ ایشیاء میں بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، برما جبکہ فارایسٹ ممالک میں ملائشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس سال ایپماکے وفد کو Boroso فیکٹری کے دورے کی بھی دعوت دی گئی ہے جہاں کاغذ بنانے کے لئے مشینری کے رجحانات کے متعلق آگاہی میسر آئے گی اور کیمیکلز روائنڈنگ کے لئے نئی مشینوں کا بھی ڈسپلے کیا جائے گا۔ وفد اسی دورے کے دوران ایوو کے صنعتی شہر کے دورے کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل گاؤنزو سے ملاقات بھی کرے گا۔







































