بزم خاور انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ا فوس کلب میں عید ملن پارٹی کا انتظام کیا گیا جس کی میزبانی بزم صدر محمد اشرف خان اور چیئرمین خاور سلیم آذر نے کی تقریب کے چیف گیسٹ حاجی ملک شہباز احمد کھوکھر ایم پی اے اور دیگر سیاسی و سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی جس میں ڈائریکٹر ٹورزم محمد اشفاق ڈوگر ۔روٹری کلب کے صدر جناب ڈاکٹر نور الزمان صدیقی ڈاکٹر نبیلہ طارق۔محترمہ شمیلہ اسلم سابق ایم پی اے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ میاں فلک شیر وٹو چودری اختر حسین محمد اشفاق حاجی محمد اعظم طاہر اشرف ۔ ندیم وسیم روس علی طاہر ۔اور سردار علی گیلن ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے شرکت کی ۔بزم صدر جناب محمد اشرف خان نے مہمانوں کو خوش امدید کا اور عید کی مبارکباد دی اور بزم کیا کراز و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔اور مہمان خصوصی کو بتایا کہ بزم 22 ممالک میں ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ۔اور مستحق ادیب اور صحافی اور فنکاروں کی خدمت کرتی رہتی ہے اور مختلف ادبی شخصیات کو بلا کر ان کی خدمات پر ان کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی جاتی ہیں اس طرح سے ان کی حوصلہ افزائی کر کے فروغ ادب کے لیے ہمیشہ ہمیشہ اپنے ممبران کے ساتھ پیش قدم رہتی ہے ۔
چیف گیسٹ حاجی ملک شہباز احمد کھوکھر ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے اج بزم کے پلیٹ فارم پر ا کر حقیقی خوشی ہوئی ہے اور بزم کی ادبی سرگرمیوں کو دیکھ کر اس میں شامل ہونے کی خواہش کی اور مزید انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت بزم کے دوستوں کی خدمت کے لیے حاضر ہوں اور ائندہ بزم خاور انٹر نیشنل کے تمام ممبران کو میری طرف سے دعوت دی جاتی ہے کہ اگلا پروگرام میری میزبانی میں ہوگا اور بزم کی کوششوں کو سراتے ہوئے ہر وقت اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی دلائی
بعد میں چیئرمین بزم انٹرنیشنل خاور سلیم نے اپنی کتاب ۔۔صحرا کے پھول ۔۔درد کی دنیا ۔۔۔بے خواب نیندیں ۔چیف گیسٹ کو پیش کی ۔صدر بزم خاور انٹرنیشنل محمد اشرف خان نے چیف گیسٹ کو بزم کی طرف سے شیلڈ پیش کی ۔بعد میں مہمانو کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔۔خاور سلیم نے صدر محمد اشرف خان جو کہ کل دبئی روانہ ہو رہے ہیں ان کے خیر و برکت کے سفر کے لیے دعا کی اور تمام ممبران نے ان کو الودائی پیغامات کے ساتھ روانگی کی مبارک باد دی ۔بعد میں ممانوں کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا







































