ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر جوابی ٹیکس لگا دیے، عالمی تجارتی جنگ تیز، کساد بازاری کا خدشہ

ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر جوابی ٹیکس لگا دیے، عالمی تجارتی جنگ تیز، کساد بازاری کا خدشہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کو درآمد کی جانے والی زیادہ تر اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں حریفوں اور اتحادیوں پر بھی بہت زیادہ محصولات عائد کرنے کے اقدام نے عالمی تجارتی جنگ کو تیز کر دیا، جس سے افراط زر میں اضافے اور ترقی رکنے کا خطرہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کے پرسکون پس منظر میں اعلان کردہ بھاری ٹیکسز نے فوری طور پر عالمی مارکیٹوں میں ہلچل مچا دی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے اس کی مذمت کی گئی، جو کہ اب دہائیوں سے جاری تجارتی لبرلائزیشن کے خاتمے کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے عالمی نظام کو تشکیل دیا ہے۔

جمعرات کے روز ایشیا کو یہ خبر ہضم ہونے کے ساتھ ہی جاپان کا نکی شیئر انڈیکس 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، امریکی اور یورپی اسٹاک فیوچرز میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، کیوں کہ سرمایہ کاروں کا رجحان بانڈز اور سونے کی جانب تھا۔

بظاہر امریکی خزانہ کے سربراہ اسکاٹ بیسنٹ کے انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی کہ اس طرح کے اقدامات کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

چین ( جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے) کو اب ٹرمپ کے پہلے سے عائد 20 فیصد سے زیادہ 34 فیصد نئے ٹیرف کا سامنا ہے، چینی حکومت نے امریکا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے تازہ ترین محصولات کو منسوخ کرے اور جوابی اقدامات کا عزم دہرایا۔

یو ایس ٹریژری کے سربراہ اسکاٹ بیسنٹ نے ’سی این این‘ سے گفتگو میں کہا کہ دوسری قوموں پر زور دیا کہ وہ جوابی کارروائی نہ کریں، ایسی حرکتوں سے دور رہیں، جن سے سائیکلوں سے لے کر شراب تک ہر چیز صارفین کے لیے ڈرامائی طور پر زیادہ قیمتوں والی بن جائے، اگر آپ جوابی کارروائی کرتے ہیں، تو ہم بھی اسی شرح سے ٹیکس مزید بڑھائیں گے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ہم تجارت میں خسارے والا ملک ہیں، جب کہ دیگر ممالک سرپلس پوزیشن پر ہیں، اس لیے ان کی جانب سے جوابی اقدامات غیردانشمدانہ ہوں گے۔

جاپان اور یورپی یونین جیسے قریبی اتحادیوں کو بالترتیب 24 فیصد اور 20 فیصد ٹیرف کی شرحوں کا سامنا کرنا پڑا، بیس 10 فیصد ٹیرف 5 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے، اور زائد دوطرفہ نرخ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔

ٹوکیو نے کہا کہ وہ ’انتہائی افسوس ناک‘ ڈیوٹیز کا جواب دینے کے لیے تمام آپشنز ترک کر رہا ہے۔

بنیادی 10 فیصد ٹیرف 5 اپریل سے نافذ ہوں گے اور 9 اپریل کو زائد نرخ کے حامل ٹیرف فعال ہوجائیں گے۔

فچ ریٹنگز میں امریکی تحقیق کے سربراہ کے مطابق، مؤثر امریکی درآمدی ٹیکس کی شرح 2024 میں صرف 2.5 فیصد سے بڑھ کر ٹرمپ کے دور میں 22 فیصد ہوگئی ہے۔

اولو سونولا نے کہا کہ یہ شرح آخری بار 1910 کے آس پاس دیکھی گئی تھی، یہ نا صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی معیشت کے لیے ایک گیم چینجر ہے، بہت سے ممالک ممکنہ طور پر کساد بازاری کا شکار ہوں گے، اگر یہ ٹیرف کی شرح طویل مدت تک برقرار رہتی ہے تو آپ زیادہ تر پیش گوئیوں کو باہر پھینک سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ٹیرف باہمی محصولات، امریکی اشیا پر عائد ڈیوٹیوں اور دیگر نان ٹیرف رکاوٹوں کا جواب ہیں، انہوں نے دلیل دی کہ نئے لیویز سے گھر پر مینوفیکچرنگ کی ملازمتوں کو فروغ ملے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہمارے ملک کو قریب اور دور کی قوموں نے لوٹا، لوٹا، اور لوٹ مار کی، دوست اور دشمن ایک جیسے ہیں۔

بیرونی ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ محصولات عالمی معیشت کو سست کر سکتے ہیں، کساد بازاری کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، اور اوسط امریکی خاندان کے لیے زندگی کے اخراجات ہزاروں ڈالر تک بڑھ سکتے ہیں۔

کینیڈا اور میکسیکو (امریکا کے دو سب سے بڑے تجارتی شراکت دار) پہلے ہی بہت سے سامان پر 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کر رہے ہیں، اور بدھ کے اعلان سے انہیں اضافی محصولات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہاں تک کہ کچھ ساتھی ریپبلکنز نے بھی ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو صدر ٹرمپ کے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر، سینیٹ نے قانون سازی کی منظوری کے لیے 48 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے ٹرمپ کے کینیڈین ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا، تاہم ریپبلکن کے زیر کنٹرول امریکی ایوان نمائندگان میں منظوری کا امکان نہیں ہے۔

ٹرمپ کے سرکردہ ماہر معاشیات، اسٹیفن میران نے ’فاکس بزنس‘ کو بتایا کہ ٹیرف طویل مدت میں امریکا کے لیے اچھی طرح سے کام کریں گے، چاہے وہ کچھ ابتدائی رکاوٹ کا باعث بنیں۔

ٹرمپ کے اقتصادی مشیروں کی کونسل کے چیئرمین میران نے فاکس نیوز نیٹ ورک کے ’کڈلو‘ پروگرام میں اس سوال پر کہ کیا اس ٹیرف کے نتیجے میں قلیل المدتی رکاوٹیں آنے والی ہیں؟ کہا کہ بالکل

ڈی مینیمس کا خاتمہ
وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ کے مطابق، باہمی محصولات کا اطلاق تانبے، ادویات، سیمی کنڈکٹر، لکڑی، سونا، توانائی اور کچھ معدنیات (جو امریکا میں دستیاب نہیں ہیں) سمیت بعض دیگر اشیا پر نہیں ہوتا۔

اپنے بیان کے بعد ٹرمپ نے چین سے 800 ڈالر یا اس سے کم قیمت کے پیکجز کو ڈیوٹی فری (جسے ڈی مینیمس بھی کہا جاتا ہے) بھیجنے کے لیے استعمال ہونے والی تجارتی خامیوں کو ختم کرنے کے حکم نامے پر بھی دستخط کیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ آرڈر چین اور ہانگ کانگ کے سامان کا احاطہ کرتا ہے اور اس کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا، جس کا مقصد امریکا میں فینٹانل کے بہاؤ کو روکنا ہے۔

امریکا کے انسداد منشیات کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی کیمیکل مینوفیکچررز، میکسیکو کے کارٹلز کی جانب سے مہلک منشیات کی تیاری کے لیے خریدے گئے خام مال کے سب سے بڑے سپلائرز ہیں۔

گزشتہ سال رائٹرز کی تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ کس طرح اسمگلر اکثر ان کیمیکلز کو ڈی مینیمس اصول کا استحصال کرتے ہوئے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے راستے منتقل کرتے ہیں، تاہم چین نے بارہا اس الزام سے انکار کیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ سیمی کنڈکٹرز، دواسازی اور ممکنہ طور پر اہم معدنیات کو نشانہ بنانے والے دیگر محصولات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے جرمانے کی بیراج نے مالیاتی منڈیوں اور کاروباری اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جو گزشتہ صدی کے وسط سے جاری تجارتی انتظامات پر انحصار کرتے ہیں۔

کاروں کی درآمدات پر آج سے ٹیکس کا نفاذ
پہلے دن، انتظامیہ نے کہا کہ آٹو درآمدات پر ٹیرف کا ایک الگ سیٹ، جس کا ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا، جمعرات سے نافذ العمل ہوگا۔

ٹرمپ نے اس سے قبل اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کی تھی, اور انہیں تقریباً 150 ارب ڈالر مالیت کی ڈا=ن اسٹریم مصنوعات تک بڑھا دیا تھا۔

ٹیرف کے خدشات نے پہلے ہی پوری دنیا میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں کو سست کر دیا ہے، جب کہ آٹوز اور دیگر درآمدی مصنوعات کی فروخت کو بھی فروغ دیا ہے، کیوں کہ صارفین قیمتوں میں اضافے سے پہلے خریداری کے لیے جلدی کرتے ہیں۔

یورپی رہنماؤں نے مایوسی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تجارتی جنگ‘ سے صارفین کو نقصان پہنچے گا، اور کسی بھی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کی سمت میں کام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، جس کا مقصد ایک تجارتی جنگ سے بچنا ہے، جس سے مغرب دیگر عالمی کھلاڑیوں کے حق میں لامحالہ کمزور پڑجائے گا۔

امریکی نمائندے گریگوری میکس (جو ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ ہیں) نے کہا کہ وہ محصولات کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے، تاہم، اس طرح کے بل کو ریپبلکن کے زیر کنٹرول کانگریس سے منظوری ملنے کا بہت کم امکان ہے۔

گریگوری میکس نے کہا کہ ٹرمپ نے جدید تاریخ میں سب سے بڑے رجعتی ٹیکس میں اضافے کے ساتھ امریکیوں کو نشانہ بنایا، تمام درآمدات پر بڑے پیمانے پر محصولات، ان کی لاپرواہ پالیسیاں نہ صرف مارکیٹوں کو تباہ کر رہی ہیں، بلکہ یہ کام کرنے والے خاندانوں کو غیر متناسب طور پر نقصان پہنچائیں گی۔

کس ملک پر کتنا جوابی ٹیرف عائد کیا گیا؟
امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد، چین پر34 فیصد، یورپی یونین پر 20 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 26 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 31 فیصد،اندونیشیا پر 32 فیصد، ملائیشیا پر 24 فیصد، کمبوڈیا پر 49 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا۔

امریکی صدر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کے فارمولے پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے زیادہ تر ممالک پر اس کا نصف ٹیکس عائد کیا ہے، جو وہ امریکا سے وصول کرتے ہیں۔

یورپی یونین کا اپنے مفادات کے تحفظ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی مصنوعات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مزید جوابی اقدامات کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیل پر محصولات کے جواب میں جوابی اقدامات کے پہلے پیکیج کو پہلے ہی حتمی شکل دے رہے ہیں۔

یورپی کمیشن کی صدر نے جمعرات کو ثمرقند، ازبکستان سے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو ہم اب مزید جوابی اقدامات کی تیاری کر رہے ہیں، تاکہ ہمارے مفادات اور ہمارے کاروبار کا تحفظ کیا جا سکے۔

ارسلا وان ڈیر لیئن ازبکستان میں یورپی یونین-وسطی ایشیا کے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر بھی گہری نظر رکھیں گے کہ ان محصولات کے بالواسطہ اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟، کیوں کہ ہم عالمی حد سے زیادہ گنجائش کو برداشت نہیں کرسکتے، اور نہ ہی ہم اپنی مارکیٹ پر ڈمپنگ کو قبول کریں گے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس