بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے مشیر مقرر

وفاقی حکومت نے بلال بن ثاقب کو حال ہی میں اعلان کردہ پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر تعینات کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے 25 فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی رجحانات کے مطابق ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل کرنسیوں کو اپنانے کے لیے ’قومی کرپٹو کونسل قائم کرنے‘ پر غور کر رہی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے ایک غیر ملکی وفد کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں پر ملاقات کی جس میں ’صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں کے مشیر بھی شامل تھے‘۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کے مشیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی میں ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک مضبوط پالیسی کا اطلاق ہے تاکہ ملکی معیشت، ڈیجیٹل تبدیلی اور تمام شہریوں کے لیے محفوظ اور شفاف مالی نظام کویقینی بنایا جاسکے۔

بلال بن ثاقب کو فوربز نے تیس سال سے کم عمر کے ان 30شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے، وہ ویب 3 سرمایہ کار، اسٹرٹیجک مشیر اور بلاک چین کی دنیا کے معروف رہنما ہے ۔ کنگ چارلس سوئم، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور میئر آف لندن نے کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں سراہا ہے۔

بلال بن ثاقب کو 2023 میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ بھی دیا گیا، جو ملک میں تبدیلی لانے والے لوگوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتاہے، اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے ان کی خدمات پر ایم بی ای (ممبر آف دی برٹش ایمپائر) کا اعزاز بھی حاصل کیاہے۔

اہم عہدے پر تعینات ہونے کے بعد بلال بن ثاقب ملکی مالیاتی نظام میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے انضمام کے لئے اپنے وسیع علم اور تجربے کو بروئے کار لائیں گے، ان کا مقصد ایک مضبوط اور عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ وہ وزارت خزانہ کو حکومت کی کارکردگی کو بڑھانے، فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور عوامی شعبے کی آپریشنز میں جدت کو فروغ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مشارتی خدمات بھی فراہم کریں گے۔

بلال بن ثاقب کی تعیناتی پاکستان کے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے کرپٹو کرنسی کے اثرات کا جائزہ لے کر ملکی معیشت پر اس کے ممکنہ اثرات کو بھی بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بلال بن ثاقب کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وسیع مہارت اور جدید خیالات پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔

بلال بن ثاقب کی تعیناتی ہمارے عزم کا عکاس ہے کہ ہم نہ صرف ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہتے ہیں بلکہ سا تھ ہی ایک محفوظ اور شفاف مالی نظام کی تشکیل کے لیے پر عزم ہیں، ہمیں یقین ہے پاکستان کے کرپٹو سیکٹر کے لیے ایک مضبوط اور موثر ریگولیٹری فریم ورک کے قیام میں وہ کلیدی کرداراداکریں گے۔

بلال بن ثاقب نے اپنی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، جو ہمارے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کے محرک ہیں بے پناہ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجیزہیں۔

انہوں نے کہا کہ درست حکمت عملی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ، ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کو نہ صرف بااختیار بنا سکتے ہیں بلکہ معاشی ترقی کو فروغ دیکر پاکستان کو اس شعبے میں عالمی رہنما بنا سکتے ہیں

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس