افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کی حمایت کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ گئے، اقوام متحدہ

افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کی حمایت کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ گئے، اقوام متحدہ

مجید بریگیڈ کے کالعدم ٹی ٹی پی، اسلامک اسٹیٹ خراسان اور ای ٹی آئی ایم/ ٹی آئی پی کے ساتھ رابطے ہیں
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی حمایت بند کرنے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت پاکستان میں اس گروپ کے بڑھتے ہوئے حملوں کو ہوا دے رہی ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تجزیاتی معاونت اور تعزیرات کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی 35ویں رپورٹ میں کہی گئی۔

تجزیاتی معاونت اور تعزیرات کی نگرانی کرنے والی ٹیم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے قائم کردہ آزاد ماہرین کا ایک پینل ہے جو القاعدہ، دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) اور اس سے وابستہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کے نفاذ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹیم بین الاقوامی پالیسی اور سلامتی کی حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے ان تنظیموں کی طرف سے درپیش خطرے کے منظرنامے کا جائزہ لینے کے لیے 2 سالانہ رپورٹ پیش کرتی ہے۔

یکم جولائی سے 13 دسمبر 2024 تک کی مدت کا احاطہ کرنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی حیثیت اور طاقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، جب کہ اس گروپ نے پاکستان پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا، رپورٹنگ کے دوران 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے زیادہ تر افغان علاقے سے کیے گئے۔

مالی، آپریشنل حمایت

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل جگہ اور مالی مدد فراہم کرتے رہے، جس سے گروپ کی اپنی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی رہنما نور ولی مسعود کے اہل خانہ کو افغان طالبان سے ہر ماہ تقریباً 43 ہزار ڈالر ملتے ہیں، جو دہشت گرد گروپ کے لیے اہم سطح کی مالی معاونت کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹی ٹی پی نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا (برمل) صوبوں میں نئے تربیتی مراکز بھی قائم کیے ہیں، جب کہ افغان طالبان کی صفوں کے اندر سے بھرتیوں میں اضافہ کیا ہے۔

اس توسیع نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں قائم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم کے طور پر مسلسل درجہ دیا ہے ، جس میں ایک اندازے کے مطابق 6 ہزار سے ساڑھے 6 ہزار جنگجو ہیں۔

اس گروپ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ افغان طالبان کے ٹی ٹی پی کے ساتھ مسلسل نظریاتی اور تاریخی تعلقات سے جڑا ہوا ہے۔

بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان، پاکستان نے ’عظمت استحکام‘ کے تحت فوجی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے، جس میں افغان سرحد کے پار، خاص طور پر پکتیکا اور خوست میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان فوجی اقدامات میں سرحد پار چھاپے اور جوابی حملے شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے سفارتی روابط کو آگے بڑھایا اور افغان طالبان پر زور دینے کے لیے کابل میں وفود بھیجے کہ وہ ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں۔ تاہم، افغان حکام فیصلہ کن اقدامات کے بجائے ثالثی کی تجویز پیش کرنے سے گریزاں رہے جس کی وجہ سے سفارتی تعطل پیدا ہوا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ان پیش رفتوں کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ طالبان کی حمایت نے ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف اپنی جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں کے عزائم اور پیمانے میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون میں اضافے سے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ تنظیمیں تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) کے جھنڈے تلے حملے کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعاون میں اضافہ، جس میں خودکش بمباروں اور جنگجوؤں اور نظریاتی رہنمائی کی فراہمی شامل ہے، ٹی ٹی پی کو غیر ’علاقائی خطرہ‘ اور ممکنہ طور پر جنوبی ایشیا میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک چھتری تنظیم میں تبدیل کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنے مجید بریگیڈ کے ذریعے رپورٹنگ کے دوران آواران، پنجگور اور دالبندین سمیت جنوب مغربی پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ مجید بریگیڈ نے خواتین کو اپنی صفوں میں شامل کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجید بریگیڈ کے کالعدم ٹی ٹی پی، اسلامک اسٹیٹ خراسان (آئی ایس کے) اور ای ٹی آئی ایم/ ٹی آئی پی کے ساتھ رابطے ہیں، اور افغانستان میں اپنے آپریشنل اڈوں میں ان گروہوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

روایتی طور پر نسلی قوم پرست مقاصد کی پیروی کرنے والے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے مذہبی طور پر متاثر دہشت گرد گروہوں کے درمیان یہ ابھرتا ہوا گٹھ جوڑ مفادات کے تذویراتی ہم آہنگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنے کی داعش کی کوششوں کو ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے 3 ہائی پروفائل کارندوں کو گرفتار کیا۔

اس سے قبل ان کی گرفتاری کا اعلان پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا، جو ان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی باقاعدگی سے تشہیر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں پنج شیری کو آئی ایس کے، کے لیے ٹریول اینڈ لاجسٹکس کا کوآرڈینیٹر بتایا گیا ہے، جب کہ منزیر نے وسطی ایشیا میں بھرتی نیٹ ورکس کا انتظام کیا، یونس کی شناخت دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ایک اہم مالی اعانت کار کے طور پر کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان گرفتاریوں کے باوجود طارق تاجک، جسے کرمان حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، افغانستان میں مفرور ہے۔

رپورٹ کے مطابق، داعش خراسان نے نشاندہی سے بچنے اور مزید گرفتاریوں کو کم سے کم کرنے کے لیے ہدایات کی فراہمی اور اجلاسوں کے انعقاد کے لیے الیکٹرانک مواصلات سے روایتی کوریئر نیٹ ورکس کا رخ کیا ہے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس