حریم سہیل نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حریم سہیل نے نکاح کرلیا، نکاح کی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
حریم سہیل کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر متعدد شوبز شخصیات نے شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
اداکارہ کے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر حریم سہیل اور ان کے شریک حیات کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
متعدد شوبز شخصیات نے ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی









































