محسن عباس کا بیوی پر مبینہ تشدد، عینی گواہ سامنے آگئے

پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے شوہر پر تشدد کرنے کا الزام لگانے کے بعد ادکاروں نے محسن عباس حیدر پر تنقید کی ہے اور 2 اداکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سب سے آگاہ تھے۔ اداکارہ دعا ملک نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کہا کہ ’ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ میں اس انڈسٹری میں واحد عینی شاہد ہوں، میں نے یہ آگ 3 سال سے اپنے دل میں چھپا کر رکھی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ میں نے انہیں ( محسن عباس) کو روڈ پر اپنی اہلیہ کو مارتے ہوئے دیکھاہے، میں اسے اتنا زیادہ ہراساں کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ فاطمہ نے سالوں اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بات نہیں کی‘۔ دعا ملک نے کہا کہ ’ وہ 3 سال سے صرف مجھے اپنا خوف اور ہراساں ہونے سے متعلق بتاتی رہی ہے اور میں نے انہیں ہمیشہ ہمت پکڑنے اور آواز اٹھانے کا کہا ‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں چپ رہی کیونکہ فاطمہ نے کہا کہ وہ دعا کررہی ہیں کہ وہ (محسن عباس) بدل جائے گا، جب فاطمہ نے اسے ایک اداکارہ کے ساتھ لاہور میں رہتے ہوئے پکڑا تو میں نے فاطمہ کو ڈانٹا کہ انہیں اب آگے بڑھنا چاہیے‘۔ اداکار گوہر رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ میں دوسرا شخص ہوں جو فاطمہ سہیل کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق آگاہ ہے، 2018 میں جب محسن عباس حیدر نے فاطمہ پر تشدد کیا تھا میری دوست اسے ہسپتال لے کر گئی تھی،مجھے اسی کے ذریعے پوری بات کا علم ہوا، فاطمہ میری بہن جیسی ہے‘۔ گوہر رشید نے کہا کہ ’وہ اپنے شادی کو بچانا چاہتی تھیں اور اپنے بچے کی صحت چاہتی تھیں اس لیے ہم نے ان کی بات کا احترام کیا اور چُپ رہے لیکن اب وہ سچ خود سامنے لے آئی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے مرد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں، میں اسے ایک خطرے کے طور پر دیکھتا ہوں، فاطمہ کو انصاف کی ضرورت ہے اور اسے مدد کی‘۔اداکارہ ہانیہ عامر نے ٹوئٹ کیا کہ ’آپ کو علم ہونا چاہیے کہ تمام تر شہرت، انتھک محنت ، کام سے لگن اور پوری پوری رات شوٹنگ کی کوئی اوقات نہیں جب آپ گندگی کا ڈھیر ہوں‘۔اداکار ہارون شاہد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ میرے والد بہت پریشان ہوگئے تھے جب انہوں نے میری والدہ کو روتے دیکھا، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ہمارا ایک پڑوسی اپنی اہلیہ کو مارتا تھا، وہ اسی روز اس شخص کے گھر گئے اور اسے اس کی جگہ پہنچادیا، محسن عباس حیدر تمہیں شرم آنی چاہیے‘۔اداکار شان شاہد نے ٹوئٹ کیا ’ اصل مرد خواتین کو مارتے یا ان کی بے عزتی نہیں کرتے، جو ایسا کرتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں، ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنا چاہیے اور انہیں ویسی ہی سزا ملنی چاہیے‘۔منشا پاشا نے ٹوئٹ میں مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ خواتین کو مارنے سے پہلے ذرا سا سوچیں تو تو ایسا نہیں کریں، اس کا کوئی بہانہ، کوئی ایسی چیز نہیں جو اسے کسی بھی طرح صحیح قرار دے، ہم جیسا دکھائی دیتے ہیں اس سے زیادہ مضبوط ہیں اور ہم لڑیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ خاموشی نہ ہے، نہ تھا اور نہ ہی کبھی ایک آپشن ہوگا‘۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے فاطمہ سہیل کے انکشافات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ : ’ فاطمہ کو دیگر کئی خواتین کی طرح مدد کی ضرورت ہے، میں اسلام آباد میں موجود ہوں، کئی قانون ساز گھریلو تشدد کے خلاف ہیں، ہم نے اس کے خلاف قانون سازی کے لیے سالوں کام کیا ہے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فاطمہ سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر مار پیٹ کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی اور سے افیئر چلانے کا الزام عائد کیا۔خیال رہے کہ محسن عباس کی شادی فاطمہ سہیل سے 2015 میں ہوئی تھی۔2016 میں محسن عباس حیدر کی اپنی اہلیہ سے علحیدگی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم اداکار نے خاموشی اختیار کی جبکہ بعدازاں ان خبروں کو بے بنیاد کہا گیا۔دوسری جانب محسن عباس نے اپنے اوپر لگے الزامات کا براہ راست کوئی جواب نہیں دیا ہے، ویب سائٹ Oyeyeah کے مطابق انہوں نے اپنی اہلیہ کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔محسن عباس کا کہنا ہے کہ ’وہ اس بات کا کافی دنوں سے انتظار کررہے تھے، اب وہ مکمل شواہد کے ساتھ عوام کے سامنے پورے معاملے کی حقیقت رکھیں گے‘۔

Related Posts

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل…

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ سوئی سدرن گیس کمپنی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس