خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات

پشاور: نگران صوبائی حکومت کے دوران محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد سے متعلق کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق 4.4 ارب روپے کی ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خردبرد کی نشاندہی کی گئی ہے، 1.86 ارب کی خریداری غیر ضروری اور غیر ایمرجنسی آئٹمز جن کی ڈیمانڈ موجود نہیں تھی کی مد میں کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3.17 ارب کی ادویات و آئٹمز اور میڈیکل سامان چند مراکز میں تقسیم کیا گیا جس میں 1.08 ارب مالیت کا سامان صرف چھ میڈیکل مراکز میں تقسیم کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان کو ادویات و میڈیکل آئٹمز کی بہت بڑی کھیپ بغیر کسی ضرورت کے ترسیل کی گئی، ان غیر ضروری آئٹمز میں گاؤنز، کنڈومز، ڈسپوزیبل او ٹی شیٹ اور دستانے شامل تھے۔
کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 81 فرمز کو ابتدائی طور پر سلیکٹ کیا گیا جبکہ رقم کی تقسیم اور ادویات صرف 14 فرمز سے خریدی گئیں، زیادہ تر ادویات کی خریداری بغیر معائنہ کے کی گئی جسکی وجہ سے ناقص ادویات عوام کو دی گئیں، ترسیل اور ادائیگی سے پہلے ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹس کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پانچ کروڑ کی ادویات ایک ایسی فارما کمپنی سے لی گئیں جن کے ادویات کے سب سٹینڈرڈ ہونے کی رپورٹ موجود ہے، پریکورائرمنٹ اینڈ ڈسٹریبیوشن پلان ریکارڈ پر موجود نہیں پائے گئے جس سے ڈیمانڈ کی اسسمنٹ کا اندازہ لگائے بغیر غیر ضروری اشیاء خرید کر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
اسی طرح ٹرانسپورٹیشن کے مد میں بے جا اخراجات کیے گئے جو کہ غیر ضروری تھے، بلوں کی ادائیگی میں غیر متعلقہ اداروں کو استعمال کیا گیا، پرچیز آرڈرز کو مختص کردہ تخمینہ جات سے زیادہ کر کے خزانے پر بوجھ کو بڑھایا گیا، خریداری کے مد میں فیکٹری قیمت کی بجائے ریٹل قیمت پر 10 فیصد سے 45 فیصد زیادہ بنتی ہے پر ادویات کو خریدا گیا۔
کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پالیسی کے اندر ڈرگ ٹیسٹنگ کی شرط کو جان بوجھ کر ختم کیا گیا جس سے غیر معیاری ادویات کی خریداری ممکن بنا دی گئی، درآمد کنندگان کا زمینی سٹاک جس کا 40 فیصد کا ہونا لازمی تھا کو نظر انداز کر کے ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی۔
نیب پشاور نے اس ضمن میں پہلے سے ہی ایک انکوائری کا حکم دے رکھا ہے اس لیے نیب کے قانون سیکشن 18 (ڈی) کے مطابق محکمہ کو انکوائری رپورٹ کے ساتھ تمام ریکارڈ بھیجنے کو کہا گیا ہے تاکہ لوٹی ہوئی رقم کو ریکور کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی نے غیر قانونی خریداری کے اندر ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی ہے۔
غیر معقول و غیر ذمہ دارانہ خریداری کی وجہ سے جون 2024 میں تقریباً تمام ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی ادویات ختم ہو گئی تھیں، اس نازک معاملے کو موجودہ حکومت نے 2 ارب کی خریداری کرکے ایمرجنسی ادویات جس میں 90 ادویات بنیادی مراکز صحت اور 174 ادویات ہسپتالوں کی مد میں خرید کر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا۔
25-2024 کی خریداری کے لئے ٹھیکہ دینے کا مرحلہ موجودہ حکومت نے مکمل کردیا جس سے خریداری کا عمل شروع ہوگیا ہے، اس سال کی خریداری میں 12 ارب کی مارکیٹ قیمت کی ادویات 5 ارب میں خریدی جائیں گی جس سے خزانے کو تقریباً 7 ارب کی بچت ہوگی۔
ادویات کے معیار اور اس پر کسی قسم کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات نہ ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے، سینٹرل پرچیز سسٹم کو یکسر ختم کردیا گیا ہے جس سے پچھلے سال خزانے کو بے بہا نقصان پہنچایا گیا۔
اس دفعہ ڈسٹرکٹ لیول سے ادویات کی ڈیمانڈ ٹھیکیداروں کو دی جائے گی اور ڈسٹرکٹ لیول پر ہی ادویات کو وصول اور ادائیگی کی جائے گی۔
کمیٹی نے حکومت کو 2015 کی ادویات کی خریداری کی پالیسی میں چند تبدیلیاں لانے کے بعد کابینہ سے منظور کروانے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی سفارشات کی ہیں۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس