اسلام آباد:اے این ایف نے 8 مختلف کارروائیوں میں 45 کلو گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیاں لاہور، اسلام آباد اور حیدرآباد میں کی گئیں، کارروائیوں میں 35 کلو 120 گرام چرس، 8 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 60 گرام ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا
پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…









































