کراچی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ حکومت جلدازجلد آئی پی پیز کو بندکرے اور معاہدے کرنیوالوں کےاثاثے منجمد کرے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہرحکومت میں آئی پی پیز کے نمائندے موجود رہے، کچھ لوگوں کونوازنےکی سزا عوام کیوں بھگتیں
انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، آئی پی پیز کے پلانٹس بوسیدہ ہوچکے ہیں، حکومت چیزوں کوٹھیک کرنا چاہے توبہت کچھ کرسکتی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں چند لوگوں کو ہی ریلیف دیا جاتا ہے، حکومت اپنے خرچے کم کرکے عوام کوریلیف دے۔
واضح رہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں، مہنگی بجلی اور تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں کےخلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دیا گیا دھرنا بھی جاری ہے جبکہ کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دیا گیا ہے۔







































