لاہور: اکبری منڈی کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 3 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
جنرل سیکرٹری اکبری منڈی اشرف حمید نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک لاہور سمیت پنجاب اور پاکستان کی تمام غلہ منڈیاں مکمل بند رہیں گی، دالوں، چاول، مصالحہ جات کی منڈیاں بند رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے اجناس کے دام 30 سے40 روپے فی کلو تک بڑھ جائیں گے، حکومت سے اپیل ہے ود ہوڈلڈنگ ٹیکس کو ختم کرے۔








































