رفح پراسرائیلی حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے: عالمی ادارہ صحت

جینیوا: (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فوجی حملہ خون کی ہولی کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے جلد از جلد جنگ بندی کی جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس گیبرییسوس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے اور پہلے سے تباہ ہوئے نظامِ صحت کو مزید کمزور کر سکتا ہے۔
اس علاقے میں 1.2 ملین سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے جن میں سے بہت سے لوگ دوسری جگہ منتقل نہیں ہو سکتے، نقل مکانی کی ایک نئی لہر افراتفری میں اضافہ کرے گی اور خوراک، پانی، صحت اور صفائی کی خدمات تک رسائی کو کم کر دے گی، اس کے نتیجے میں بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ، بھوک میں اضافہ ہوگا اور مزید جانیں ضائع ہوجائیں گی۔
اسرائیلی فوج رفح شہر پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو حماس کے آخری بریگیڈ کو ختم کرنے کے لیے یہاں زمینی حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
ادھر یورپی ممالک، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے اہم اتحادی امریکہ نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ شہر پر زمینی حملے کا خیال ترک کر دیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کے ترجمان جینز لایرکے نے گزشتہ روز جنیوا میں کہا کہ انسانی نقصانات کے علاوہ یہ حملہ پوری غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں کے لیے ایک زبردست دھچکا ثابت ہو گا، رفح کراسنگ ہی انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کا مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ جنگ بندی : امریکا نے حماس سے متعلق قطرکو تنبیہ کردی
رپورٹ کے مطابق غزہ میں جہاں تک صحت کے نظام کا تعلق ہے اس وقت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں سے صرف 30 فیصد اور غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 33 فیصد کام کر رہے ہیں، یہ فعال سہولیات بھی جزوی طور پر کام کر رہی ہیں، بار بار ہونے والے حملوں کی وجہ سے ان رہے سہے مراکز صحت میں بھی اہم طبی سامان کا فقدان ہے جبکہ روشنی اور ایندھن کی کمی کے ساتھ ساتھ طبی عملے کی بھی شدید قلت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رفح میں اس وقت تین جزوی طور پر کام کرنے والے ہسپتال ہیں، یہ النجار ہسپتال، الھلال الاماراتی ہسپتال اور الکویت ہسپتال ہیں ، اس وقت جب لڑائی ان تین ہسپتالوں کے قریب پہنچ کر شدید ہوجائے گی تو مریضوں، عملے اور ایمبولینسوں کے لیے ان تک پہنچنے کی کوشش کرنا غیر محفوظ ہو جائے گا اور یہ ہسپتال بھی جلد ہی کام کرنا چھوڑ دیں گے اور سروس فراہم کرنے سے قاصر ہوجائیں گے۔
مشرقی خان یونس میں واقع غزہ یورپی ہسپتال اس وقت شدید بیمار مریضوں کے لیے ایک ترتیری ریفرل ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے مگراس کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے کیونکہ رفح میں دراندازی اسے مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے اور پھر ناقابل رسائی ہونے کا سبب بن سکتی ہے ۔
اس طرح جنوب میں صرف چھ فیلڈ ہسپتال اور وسطی علاقے میں الاقصیٰ ہسپتال باقی رہ جائے گا جو ریفرل ہسپتال ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگامی تیاری کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پرتنظیم، اس کے شراکت داروں اور ہسپتال کے عملے نے ناصر میڈیکل کمپلیکس کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔
ہسپتالوں پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت دار خان یونس، وسطی علاقے اور شمالی غزہ میں بنیادی صحت کے مراکز اور اضافی طبی مراکز قائم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رفح کے علاقے المواصی میں ایک نئے فیلڈ ہسپتال کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔
دیر البلاح میں ڈبلیو ایچ او کا ایک بڑا گودام قائم کیا گیا تھا اور رفح میں تنظیم کے گوداموں سے بڑی مقدار میں طبی سامان اس میں منتقل کیا گیا ہے، اس خدشہ پر کہ رفح پر حملے کے دوران اس کے گودام ناقابل رسائی ہوجائیں گے تو ضرورت پڑنے پر خان یونس، وسطی علاقے اور شمالی غزہ میں رسد کی تیزی سے منتقلی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
اس سلسلے میں ہنگامی منصوبوں اور کوششوں کے باوجود عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فوجی مداخلت کی صورت میں بڑی تعداد میں اموات اور بیماریاں متوقع ہیں، عالمی ادارہ صحت نے فوری اور مستقل جنگ بندی، غزہ اور اس کے آس پاس فوری انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان