پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کا تاریخی اعزاز،،پاکستان کا صدارتی ایوارڈ خدمت پاکستان اعزاز پی او سی گلوبل ملاوی افریقہ کے صدر کرامت اللہ چوہدری کے نام،،چیئرمین میاں طارق جاوید کی دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد،،
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ملاوی افریقہ کے صدر کو صدارتی ایوارڈ برائے خدمت پاکستان اعزاز سے نواز دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر سمیت چاروں صوبوں کے گورنرہاؤسز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پاکستانی نژاد ملاوی افریقہ میں مقیم کرامت اللہ چوہدری کو دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، سفارتی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن کے انعقاد پر اعلیٰ سول ایوارڈ خدمت پاکستان پیش کیا۔
کرامت اللہ چوہدری وہ واحد پاکستانی ہیں جن کو افریقہ کے 56 ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں میں سے اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کرامت اللہ چوہدری نے ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن کے لیے دونوں ممالک کی اعلیٰ شخصیات اور تمام اداروں کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور آخر کار اس مقصد میں کامیاب ہوئے۔
اور ایتھوپین ایئر لائنز نے پاکستان سے ملاوی افریقہ ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا
کرامت اللہ چوہدری کی کاوشوں کی بدولت ملاوی افریقہ کا سفارتخانہ پاکستان میں قائم ہوا۔کرامت اللہ چوہدری انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ملاوی افریقہ میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ملاوی افریقہ کے علاوہ براعظم افریقہ کے تمام ممالک میں ان کی اپنی ایک پہچان ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار بخوبی ادا کررہے ہیں۔ افریقہ اور پاکستان میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے کرامت اللہ کو مبارکباد دی ہے اور اپنے اپنے پیغامات میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو شکریہ اداء کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ کرامت اللہ کا اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے یہ اعزاز میرے لیے نہیں بلکہ افریقہ اور دنیا بھر میں بسنے والے ہر پاکستانی کے لیے ہے۔میاں طارق جاوید کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے لیے فخر ہے کہ ہماری کاوشوں کو حکومت پاکستان نے تسلیم کیا ہے ہماری کامیابی کا صلہ اس اعزاز کی صورت میں ملا ہے









































