اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا ۔
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دیدی ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔









































