لاہور: ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں قاتل مظفر حسین کی چوتھی بیوی حلیمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیمہ بی بی نے اپنے بیان میں بڑے انکشافات کئے ہیں، مظفر حسین 25 سال سے کس کا ملازم تھا سارے ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حلیمہ بی بی نے کنفرم بتایا کہ ملزم ظفر حسین 25 سال سے طیفی بٹ کا ملازم تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور مظفر حسین شادی کی تقریب میں کیمرہ مین بن کر داخل ہوا تھا، اعتماد بحال کرنے کیلئے پہلی دفعہ ویڈیو بنانے کیلئے امیر بالاج کے قریب گیا، حملہ آور کو امیر بالاج کے قریب آنے پر چیک کیا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت مظفر حسین کے پاس اسلحہ نہیں تھا، کچھ وقت کے بعد دوبارہ کیمرہ مین آیا تو پھر امیر بالاج کے گن مینوں نے دوبارہ تلاشی لی اور کچھ نہ نکلا جبکہ تیسری مرتبہ جانے سے قبل حملہ آور کے ساتھیوں نے اسے پستول دیا۔









































