ایڈیلیڈ: آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل ٹی 20 میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
گلین میکس ویل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 55 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی 20 انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دیدی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بنا سکی۔









































