لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کی درخواست پر سماعت کی اور فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نو مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم اے ٹی سی کے جج محمد نوید اقبال نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فواد چودھری کی جانب سے ایڈووکیٹ ظفر اقبال منگن پیش ہوئے، ان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے نو مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمہ سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے
عدالت نے فواد چودھری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نو اور دس مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیا۔









































