اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے آج بھی سماعت کیلئے مقرر ہونے والے مقدمات کی کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آج بروز جمعتہ المبارک 29 دسمبر کو قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی، کاز لسٹ بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز 28 دسمبر کو بھی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے تھے، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































