نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی لوک سبھا میں حالیہ دنوں ہونے والی ہنگامی آرائی کی وضاحت مانگنے پر بھارتی پارلیمنٹ کے 79 اپوزیشن ارکان کو معطل کر دیا گیا۔
13 دسمبر کو نئی لوک سبھا اسمبلی بلڈنگ میں جاری اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری میں موجود دو نوجوان اچانک سے ارکان پارلیمان کی نشستوں والے حصے کی طرف کود گئے اور انہوں ارکان کی نشستوں کی طرف سموک بم پھینکے جس کے بعد ایوان میں افراتفری مچ گئی تھی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا، واقعے کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیر داخلہ امیت شاہ سے واقعے پر سکیورٹی کی سنگین کوتاہی کی وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 39 ارکان کو لوک سبھا اور 45 ارکان کو راجیا سبھا سے معطل کر دیا گیا، ارکان کو پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشنز سے معطل کیا گیا ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































