میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کے لیے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔
کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ سٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز تک جاری رہے گا، میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































