کولکتہ: (ویب ڈیسک) دھوکا دہی کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار روپے کے عوض ان کی 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کو پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ملک سے باہر نہ جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
زرین خان ممبئی سے عدالت پہنچی تھیں اور اب عدالت نے انہیں ہر سماعت پر پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے، اس سے قبل ستمبر میں اسی کیس میں کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































